Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیاڈ: اویناش سابلے نے تاریخ رقم کردی

Updated: October 02, 2023, 12:17 PM IST | Agency | Hangzhou

ہندوستانی ایتھلیٹ نے مردوں کی ۳۰۰۰؍میٹر اسٹیپل چیس دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا۔ سروج کمار نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Avinash Sable. Photo. INN
اویناش سابلے۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کھلاڑی اویناش سابلے نے اتوار کو مردوں کی۳۰۰۰؍ میٹر اسٹیپل چیس دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا، جب کہ سروج کمار نے چاندی کا تمغہ جیتا اور جینسن جانسن نے مردوں کی۱۵۰۰؍ میٹر دوڑ میں کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہرملن بینس نے خواتین کی ۱۵۰۰؍ میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا اور نندنی اگسارا نے۸۰۰؍ میٹر ریس میں کانسہ سمیت دیگر مقابلوں میں کئی تمغے جیتے ۔
چین میں جاری۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں اتوار کو اویناش سابلے نے ایتھلیٹکس میں ہندوستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے مردوں کی۳۰۰۰؍ میٹر اسٹیپل چیس ریس میں ۵۳:۱۹:۸؍کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اویناش سابلے ایشین گیمز کی تاریخ میں ۳۰۰۰؍ میٹر اسٹیپل چیس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ ایشیائی کھیلوں میں یہ ہندوستان کا۱۲؍ واں طلائی تمغہ ہے اور ایتھلیٹکس مقابلوں میں تیسرا تمغہ ہے۔
 ایشیائی کھیلوں کے ۸؍ویں دن ہندوستانی ایتھلیٹکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مردوں کی۱۵۰۰؍ میٹر ریس میں سروج کمار نے چاندی کا تمغہ جیتا اور جینسن جانسن نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ ہرملن بینس خواتین کے۱۵۰۰؍ میٹر دوڑ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں ۔اس کے علاوہ مرلی سری شنکر نے مردوں کے لانگ جمپ مقابلے میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا ۔ مرلی صرف۰ء۰۳؍ میٹر کی دوری سے طلائی تمغہ جیتنے سے محروم رہے۔ نندنی اگسارا خواتین کے۸۰۰؍ میٹر ہیپاتھلون مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں ۔ خواتین کے ڈسکس تھرو مقابلے میں سیما پونیا نے۵۸ء۶۲؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK