Inquilab Logo

ایشیاڈ: نکہت کو کانسہ کےتمغہ پر اکتفا کرنا پڑا

Updated: October 02, 2023, 12:17 PM IST | Agency | Hangzhou

خواتین کے ۵۰؍کلوگرام کے سیمی فائنل میں نکہت زرین کو شکست ملی۔ 

Nikhat Zareen won the bronze medal. Photo: INN
نکہت زرین نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ تصویر:آئی این این

دو مرتبہ کی عالمی چمپئن نکہت زرین کو خواتین کے۵۰؍ کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی راکسٹ چوتھامٹ کے ہاتھوں شکست کے بعد کانسہ کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ اتوار کو تھائی باکسر نے سیمی فائنل میچ۱۔۲؍ سے جیت لیا۔ نکہت نے پہلا راؤنڈ جیت لیا تھا لیکن ان کی حریف نے اگلے دو راؤنڈ جیت کر مقابلہ میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں داخل ہوگئیں ۔دریں اثنا، کامن ویلتھ گیمز کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی جیسمین لیمبوریا۶۰؍ کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں شمالی کوریا کے باکسر وون انگیونگ سے دوسرے راؤنڈ میں آر ایس سی (میچ ریفری کے ذریعے روکا گیا) کے ہاتھوں ہارنے کے بعد باہر ہو گئیں ۔ نکہت (۵۰؍ کلوگرام)، پریتی پوار (۵۴؍ کلوگرام)، لولینا بورگوہین (۷۵؍ کلوگرام) اور نریندر بیروال (۹۲؍ کلوگرام سے زیادہ) پہلے ہی اپنے اپنے زمروں میں اولمپک کوٹہ حاصل کر چکے ہیں ۔ خواتین کی کیٹیگری میں ۵۰؍ کلوگرام،۵۴؍ کلوگرام،۵۷؍ کلوگرام اور۶۰؍ کلوگرام میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی باکسرس اور۶۶؍ کلوگرام اور ۷۵؍کلوگرام میں فائنل میں پہنچنے والی باکسرس کو پیرس اولمپکس کا کوٹہ ملے گا۔ مردوں کے زمرے میں ۷؍ وزن کے زمرے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والوں کو اولمپک کوٹہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK