Inquilab Logo

ایشیائی بیڈمنٹن ٹیم چمپئن شپ۲۰۲۴ء: سندھو اور پرنئےہندوستان کی قیادت کریںگے

Updated: January 10, 2024, 11:59 AM IST | Agency | New Delhi

۴؍ماہ سے گھٹنےکی تکلیف میں مبتلا پی وی سندھو پوری طرح ٹھیک ہوکر بیڈمنٹن کورٹ پر واپسی کےلئے تیار ہیں، پیرس اولمپکس سے قبل پوائنٹس حاصل کرنے کا اچھا موقع رہےگا۔

PV Sindhu and HS Parnye will be expected to perform well. Photo: INN
پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنئے سے اچھی کارکردگی کی امید رہیگی۔ تصویر : آئی این این

 اولمپک میں ۲؍ بار تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور دنیا کے آٹھویں نمبر کے بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرنئے ۱۳؍سے ۱۹؍ فروری تک ملائیشیا کے شاہ عالم میں ہونے والی بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ ۲۰۲۴ءمیں ایک مضبوط ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پی وی سندھو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ۴؍ ماہ تک کورٹ سے باہر رہنے کے بعد اس چمپئن شپ میں بیڈ منٹن ٹیم میں واپس آئی ہیں ۔
  واضح رہے کہ یہ ٹیم ایونٹ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کیلئے اولمپک کوالیفکیشن میں قابل قدر پوائنٹس حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
  ۱۶؍سالہ سینئر قومی چمپئن انمول کھرب، بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چمپئن شپ میڈلسٹ تنوی شرما اور اشمیتا چلیہا خواتین کے سنگلز زمرے میں سابق عالمی چمپئن کو بیک اپ فراہم کریں گی۔ بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) کے جنرل سیکریٹری سنجے مشرا نے کہا’’اولمپک کھیلوں میں چند ماہ باقی رہنے کے ساتھ، یہ ہمارے شٹلرز کیلئے پیرس اولمپکس کیلئے سب سے اہم ایونٹس میں سے ایک ہے۔ سینئر قومی چمپئن کے ساتھ ساتھ، یہ بہت مضبوط ہندوستانی ٹیم ہے جو ہر سطح پر جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ باوقار ٹیم ایونٹ میں تاریخ رقم کریں گے۔
 ٹریسا جولی گایتری گوپی چند، جنہوں نے گزشتہ سال دبئی میں بیڈمنٹن ایشیا مکسڈ ٹیم چمپئن شپ ۲۰۲۳ءمیں ہندوستانی ٹیم کو تاریخی کانسے کا تمغہ جیتنے میں مدد کی تھی، خواتین کے ڈبلز میں حصہ لیں گی۔ باقی ۲؍ جوڑیوں میں ابھرتی ہوئی جوڑی اور گوہاٹی ماسٹرز ۲۰۲۳ءکی چمپئن اشونی پونپا اور تنیشا کرسٹو کے ساتھ دفاعی سینئر قومی چمپئن پریا دیوی کونجینگبم اور شروتی مشرا شامل ہیں ۔
 ایچ ایس پرنئے مردوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ لکشیا سین، سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت اور حال ہی میں سینئر قومی چمپئن چراغ سین ٹیم میں دیگر مردوں کے سنگلز کھلاڑی ہیں ۔ ساتوک سائراج رنکی ریڈی۔چراغ شیٹی مردوں کے ڈبلز کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سابق عالمی نمبر ایک جوڑی کو سینئر قومی چمپئن جوڑی سورج گولا۔پرتھوی رائے اور دھرو کپیلا۔ایم آر ارجن کا ساتھ ملے گا۔اس چمپئن شپ میں پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنئے کو آگے بڑھ کر ہندوستان کےلئے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK