Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی نژاد انیتا آنند کنیڈا کی نئی وزیر خارجہ

Updated: May 15, 2025, 1:47 PM IST | Agency | Ottawa

دفاع، خزانہ، ٹرانسپورٹ اور داخلی تجارت کی وزارتیں سنبھال چکی ہیں۔ ہند -کنیڈا تعلقات میں بہتری کی امید۔

Anita Anand Minister of Foreign Affairs of Canada. Picture: INN
انیتا آنند کینیڈا کی وزیر خارجہ ہیں۔ تصویر: آئی این این

 کنیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے، جس میں ہند نژاد انیتا آنند کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ انیتا آنند اس سے قبل دفاع، خزانہ، ٹرانسپورٹ اور داخلی تجارت جیسے اہم محکموں کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں ۔ پہلی بار رکن پارلیمان منتخب ہونے کے فوراً بعد وزارت حاصل کرنے والی انیتا آنند کوکنیڈا کی پہلی ہندو خاتون رکن پارلیمان اور پہلی ہندو خاتون کابینی وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 
 اب بطور وزیر خارجہ ان کا تقرر ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور کنیڈا کے تجارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کنیڈا کوامریکہ کی۵۱؍ ویں ریاست قرار دینے کا بیان دے چکے ہیں ۔ انیتا آنند کی تقرری سے ہند کنیڈا تعلقات میں  بہتری کی امید ہے۔ وزیر خارجہ مقرر کیے جانے پر انیتا آنند نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں کہاکہ ’’میرے لئے کنیڈا کی وزیر خارجہ بننا باعثِ فخر ہے۔ میں وزیر اعظم مارک کارنی اور ٹیم کے ساتھ مل کر ایک محفوظ اور منصفانہ دنیا کے لیے کام کرنے کی منتظر ہوں ۔ ‘‘مارک کارنی کی کابینہ میں ۲۸؍ وزیر اور۱۰؍ وزیر مملکت شامل ہیں ان میں  جن میں ۲۴؍ نئے چہرے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK