اولان بتار میں جاری ایشین باکسنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار طلائی، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر ۱۰؍ میڈلز اپنے نام کر لیے اور میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
EPAPER
Updated: April 09, 2026, 6:01 PM IST | New Delhi
اولان بتار میں جاری ایشین باکسنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار طلائی، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر ۱۰؍ میڈلز اپنے نام کر لیے اور میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اولان بتار میں جاری ایشین باکسنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار طلائی، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر ۱۰؍ میڈلز اپنے نام کر لیے اور میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ہیڈ کوچ سینٹیاگو نیوا کی نگرانی میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی ہر رکن میڈل جیتنے میں کامیاب رہی، جس سے براعظمی سطح پر بھارت کی برتری واضح ہو گئی۔
🥇 ARUNDHATI CLINCHES THE CROWN!
— Boxing Federation (@BFI_official) April 9, 2026
Pure grit and glory! 🥊
Arundhati Choudhary delivers a stellar performance in the 70kg final, defeating Kazakhstan`s Bakyt Seidish with a dominant 4:1 victory! pic.twitter.com/btOG89niq7
یہ بھی پڑھئے:کس اداکارہ کے کہنے پرمیتھیلاکو اکشے کمار کی فلم’’بھوت بنگلہ ‘‘ میں کام ملا؟
باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اجے سنگھ کی موجودگی میں میناکشی (۴۸؍ کلوگرام) نے منگولیا کی نومونداری اینخ-امگلن کو۰۔۵؍ سے شکست دے کر ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔پریتی (۵۴؍ کلوگرام) نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کی ہواںگ سیاو-وین، جو تین بار کی عالمی چیمپئن اور ٹوکیو۲۰۲۰ء اولمپکس کی کانسہ میڈلسٹ رہ چکی ہیں، کو ۰۔۵؍ سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
پریہ (۶۰؍ کلوگرام) نے فائنل میں شمالی کوریا کی وون اُن-گیونگ کو۰۔۳؍ سے شکست دے کر ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے:پی ایف ایل شکاگو: واحد عرب فائٹر عمر الدفراوی کی نظریں بڑی جیت پر مرکوز
اسی طرح اروندھتی (۷۰؍ کلوگرام) نے قزاخستان کی باکیت سیدیش کے خلاف ۱۔۴؍سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے چوتھا طلائی تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے دو چاندی کے تمغے بھی جیتے، جن میں جیسمین (۵۷؍ کلوگرام) مضبوط کارکردگی کے باوجود رنر اپ رہیں، جبکہ الفیا پٹھان (۸۰؍ کلوگرام) نے بھی فائنل میں شکست کے بعد سلور میڈل حاصل کیا۔اس ایڈیشن میں ہندوستان نے سب سے زیادہ ۱۶؍ میڈلز یقینی بنا کر اپنی برتری ثابت کی ہے۔ اب جمعہ کو ہونے والے مقابلوں میں دو ہندوساتنی مرد باکسرز فائنل کھیلیں گے، جہاں ٹیم اپنی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرامید ہے۔