Inquilab Logo

ایشین گیمز : خواتین کرکٹ ٹیم کا طلائی تمغہ پر قبضہ

Updated: September 26, 2023, 11:15 AM IST | Agency | Hangzhou

۱۹؍ویں ایشیاڈ کے فائنل میں ہندوستان نے ۱۹؍ رن سے کامیابی حاصل کی۔ اسمرتی مندھانا نے ٹیم کیلئے اچھی بلے بازی کی۔

The gold medal winning women`s cricket team can be seen taking a selfie. Photo: INN
کرکٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین ٹیم کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پیر کو چین میں جاری۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں کے فائنل میچ میں سری لنکا کو۱۹؍ رن سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
پیرکو صبح ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی، شیفالی ورما ۱۵؍ گیندوں پر ۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں ۔ اس کے بعد اسمرتی نے جمائمہ کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے۷۳؍ رن کی شراکت کی۔ راناویرا نے یہ شراکت توڑ دی۔ انہوں نے مندھانا کو آؤٹ کیا۔ مندھانا نے ۴۵؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۴۶؍ رن بنائے۔ اسی دوران رِچا گھوش ۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور کپتان ہرمن پریت کور ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور پوجا وستراکر ۲؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں ۔ جمائمہ روڈریگیز نے۴۰؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے۴۲؍ رن کی اننگز کھیلی۔ دپتی اور امنجوت ایک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ۴۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ جبکہ جمائمہ ۴۲؍ رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اودیشیکا پربودھنی، سوگنڈیکا کماری اور اینوکا رناویرا نے۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
۱۱۷؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی سری لنکن ٹیم کی جانب سے ہندوستانی فاسٹ بولر تیتاس سدھو نے تیسرے اوور میں ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ سدھو نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر انوشکا سنجیوانی کو ہرمن پریت کور کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ سنجیوانی ایک رن بنا سکیں ۔ اس کے بعد چوتھی گیند پر وشمی گنارتنے کلین بولڈ ہو گئے۔ ۵؍ویں اوور میں انہوں نے سری لنکا کی سب سے خطرناک بلے باز اور کپتان چماری اٹاپٹو (۱۲) کو بھی آؤٹ کیا۔ ہندوستانی گیند باز دپتی نے رانا سنگھے کو آؤٹ کیا کیونکہ سری لنکا کا چھٹا وکٹ۱۸؍ویں اوور میں ۸۶؍ کے اسکور پر تھی۔ دیویکا نے ۵؍ رن کے اسکور پر کاویشا دلہری کو رچا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ سوگندھیکا کماری کا راجیشوری نے رچا کے ہاتھوں اسٹمپ کراکر آؤٹ کیا۔ انوشی پریہ درشنی اور اُدیشیکا پربودھینی ایک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ سری لنکن ٹیم ۸؍ وکٹوں پر صرف۹۷؍ رن بنا سکی۔
 ہندوستان کی جانب سے تیتاس نے ۶؍ رن کے عوض ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ راجیشوری گائیکواڑ نے ۲۰؍کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ دپتی شرما، پوجا وستراکر اور دیویکا ویدیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔سیمی فائنل میں بھی ہندوستانی ٹیم اچھا مقابلہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK