Inquilab Logo

ایشین کشتی چمپئن شپ : جتیندر کونقرئی، راہل اور دیپک کو کانسہ

Updated: February 24, 2020, 10:36 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے جتیندر نے نئی دہلی اندرا گاندھی انڈوراسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے آخری دن اتوار کو۷۴؍ کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ راہل اوارے نے۶۱؍کلوگرام اور دیپک پونیا نے۸۶؍ کلوگرام میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔

پہلوان راہل اوارے ۔ تصویر : پی ٹی آئی
پہلوان راہل اوارے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 نئی دہلی : ہندوستان کے جتیندر نے  نئی دہلی  اندرا گاندھی انڈور  اسٹیڈیم  کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے آخری دن اتوار کو۷۴؍ کلوگرام فری اسٹائل زمرے  میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ راہل اوارے نے۶۱؍کلوگرام اور دیپک پونیا نے۸۶؍ کلوگرام میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ہندوستان کی طرف سے ایشیائی چمپئن شپ میں اب تک اپنی بہترین کارکردگی  کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے مقابلہ میں۵؍ طلائی، ۶؍ چاندی اور ۹؍ کانسہ کے ساتھ ۲۰؍تمغے جیتے۔ گریکو رومن اسٹائل میں ایک سونے اور۴؍ کانسہ سمیت کل ۵؍ تمغے اور خاتون پہلوانوں نے۳؍ طلائی، ۲؍ چاندی اور ۳؍ کانسہ سمیت ۸؍ تمغے جیتے اور فری اسٹائل پہلوانوں نے ایک طلائی، ۴؍چاندی اور۲؍ کانسہ کے تمغے جیتے۔ہندوستان نے ۲۰۱۷ء میں اس مقابلے کی دہلی میں میزبانی کی تھی اور پھر ایک طلائی ، ۵؍ چاندی اور ۴؍ کانسہ سمیت کل۱۰؍ تمغے جیتے تھے لیکن اس بار ہندوستان نے مقابلہ کی تاریخ کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر ڈالا۔ چین میں۲۰۱۹ء  میں ہونے والی گزشتہ چمپئن شپ میں ہندوستان نے ایک طلائی، ۶؍ چاندی اور ۹؍ کانسہ سمیت کل۱۶؍ تمغے جیتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK