• Sun, 08 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایتھلیٹ عارف خان نے ترنگا اٹھا کر ونٹر اولمپکس میں ہندوستانی دستے کی قیادت کی

Updated: February 08, 2026, 11:31 AM IST

عارف خان سلالم ایونٹ میں حصہ لیں گے، افتتاحی تقریب میں ماریہ کیری اور اینڈریا بوسیلی جیسے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔

The country`s renowned athlete Arif Muhammad Khan led the Indian contingent. Photo: INN
ملک کے معروف ایتھلیٹ عارف محمد خان نےہندوستانی دستے کی قیادت کی۔ تصویر: آئی این این

عارف محمد خان نے لویگنواسنو پارک میں منعقدہ میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ترنگا اٹھا کر ہندوستانی دستے کی قیادت کی۔ اس شاندار تقریب کا انعقاد میلان کے سان سیرو اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ کورٹینا، لیویگنو اور پریڈاجو میں بیک وقت کیا گیا۔ پریڈ کے دوران عارف خان نے ہندوستانی پرچم تھام رکھا تھا، جبکہ اس مقابلے میں ملک کے دوسرے ایتھلیٹ اسٹینزین لندوپ نے ملک کا پلے کارڈ اٹھا کر ان کا ساتھ دیا۔ افتتاحی تقریب میں ماریہ کیری اور اینڈریا بوسیلی جیسے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے پرفارمنس سے سماں باندھ دیا اور شائقین کے دل جیت لئے۔ 
میلان کورٹینا عارف خان کا دوسرا سرمائی اولمپکس ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بیجنگ ۲۰۲۲ءمیں ڈیبیو کیا تھا جہا ں انہوں نے سلالم اور `جائنٹ سلالم الپائن اسکیئنگ مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ یاد رہے کہ عارف وہ واحد ہندوستانی ہیں جنہوں نے ایک ہی ونٹر اولمپکس میں اسکیئنگ کے دو مقابلوں کے لئے براہِ راست کوٹہ حاصل کرنے کا اعزاز پایا ہے۔ اس بار وہ صرف سلالم ایونٹ میں حصہ لیں گے، جس کی ریس ۱۶؍ فروری کو ہوگی۔ کراس کنٹری اسکیئر اسٹینزین لندوپ دوسرے ہندوستانی ایتھلیٹ ہیں جو ان گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ مردوں کے ۱۰؍کلومیٹر فری اسٹائل مقابلے میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔ لندوپ نے گزشتہ سال ناروے میں ہونے والی ورلڈ اسکی چمپئن شپ کے ذریعے ہندوستان کے لیے یہ کوٹہ حاصل کیا تھا۔ ان کا مقابلہ ۱۳؍ فروری کو ٹیسیرو کراس کنٹری اسکیئنگ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ ان دونوں ہی ایتھلیٹ سے ہندوستان کو تمغوں کی امید ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK