امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی اپیل کے بعد ایران پر حملہ روک دیا گیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان بالآخر مستقل ثابت ہوگا۔
EPAPER
Updated: May 19, 2026, 10:58 AM IST | New York
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی اپیل کے بعد ایران پر حملہ روک دیا گیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان بالآخر مستقل ثابت ہوگا۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی اپیل کے بعد ایران پر حملہ روک دیا گیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان بالآخر مستقل ثابت ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی درخواست کے بعد انہوں نے منگل کے لیے طے شدہ ایران پر فوجی حملہ منسوخ کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ درخواست جاری سنجیدہ مذاکرات کی وجہ سے کی گئی تھی، جن کے بارے میں مغربی ایشیا کے لیڈروں کا ماننا ہے کہ اس کا نتیجہ ایک ایسے معاہدے کی صورت میں نکل سکتا ہے جو امریکہ کے لیے قابل قبول ہو۔
یہ بھی پڑھئے:نوازالدین صدیقی نے اپنی محنت اور لگن سے اعلیٰ مقام حاصل کیا
انہوں نے صحافیوں سے کہاکہ میں نے اسے کچھ وقت کے لیے ملتوی کر دیا ہے - امید ہے شاید ہمیشہ کے لیے، لیکن ممکن ہے کہ صرف تھوڑے وقت کے لیے - کیونکہ ایران کے ساتھ ہماری بہت اہم بات چیت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ ہونے ہی والا ہے۔ ان کے مطابق مغربی ایشیا کے ممالک جنہوں نے ان سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، وہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ بہت جلد طے پا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہاکہ سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور چند دیگر ممالک نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہم اسے دو یا تین دنوں کے لیے، یعنی مختصر وقت کے لیے، ملتوی کر سکتے ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بارسلونا نے فتح کے ساتھ رابرٹ لیوانڈووسکی کو وداع کیا
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں بعض مقامات پر حملے کیے تھے، جس سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ ۷؍ اپریل کو امریکہ اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور ٹرمپ نے ایران کو ایک متحدہ تجویز تیار کرنے کا وقت دینے کے لیے تنازع ختم کرنے کی مدت میں توسیع کر دی۔