Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں عاقب نبی شامل

Updated: August 03, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر کے تیز بالر عاقب نبی کو ٹیم میں پہلی بار شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوران بائیں گھٹنے میں لگی چوٹ سے پوری طرح ٹھیک نہ ہو پانے کی وجہ سے بمراہ کو ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔

Auqib Nabi.Photo:X
عاقب نبی۔ تصویر:ایکس

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر کے تیز بالر عاقب نبی کو ٹیم میں پہلی بار شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوران بائیں گھٹنے میں لگی چوٹ سے پوری طرح ٹھیک نہ ہو پانے کی وجہ سے بمراہ کو ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔


۲۹؍ سالہ نبی نے رنجی ٹرافی کے دو شاندار سیزن کے دم پر سینئر ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے کل۱۰۴؍ وکٹ لئے، جس میں ۲۶۔۲۰۲۵ء سیزن کے ۶۰؍ وکٹ بھی شامل ہیں۔ اس سیزن میں انہوں نے جموں و کشمیر کو پہلی بار رنجی ٹرافی کا خطاب دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ نبی کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے انہیں سری لنکا کے حالیہ دورے کے لیے انڈیا اے ٹیم میں بھی جگہ ملی تھی۔ اس دائیں ہاتھ کے تیز بولر نے سری لنکا اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں میں چھ وکٹ حاصل کئے تھے، جس میں پہلے میچ کی پہلی اننگز میں ۵۸؍ رن دے کر ۴؍وکٹ لینا بھی شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ: تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے مزید ۱۱۲؍ لاشیں برآمد ، بچے بھی شامل


دوسری جانب گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران لگی چوٹ کے باعث بمراہ ابھی بھی ٹیم سے باہر ہیں۔ اس اہم تیز بولر کو سری لنکا سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن شرط یہ تھی کہ انہیں بنگلورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس میں فٹنیس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ تاہم، وہ وقت پر ٹھیک نہیں ہو پائے۔ اس نئی مشکل کی وجہ سے بمراہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی مزید ٹل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے ایکسل میوزک کا آغاز کر دیا، موسیقی کی دنیا میں نیا قدم


اس سے پہلے آسٹریلیا میں۲۵۔۲۰۲۴ء  بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے دوران پیٹھ میں لگی چوٹ کے بعد ان کے ورک لوڈ کو بہت احتیاط سے منظم کیا گیا تھا اور وہ پچھلے سال انگلینڈ میں کھیلے گئے پانچ ٹیسٹ میچوں میں سے صرف تین میں کھیلے تھے اور اس کے بعد جون میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ کے لیے انہیں آرام دیا گیا تھا- سری لنکا سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی شبھ من گل کر رہے ہیں اور کے ایل راہل نائب کپتان ہیں۔ سائی سدرشن بھی ٹیم کا حصہ ہیں، بشرطیکہ وہ فٹنیس ٹیسٹ پاس کر لیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK