Inquilab Logo

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا ٹیسٹ کرکٹ کی میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ

Updated: March 16, 2024, 9:44 AM IST | Agency

ہندوستان میں ٹیسٹ فیس۲۷؍ ہزار ڈالرس تک ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کوبہت کم معاوضہ ملتا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میچ کی فیس میں اضافے کیلئے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ تمام ممالک کیلئے کم از کم ٹیسٹ فیس کی حد مقرر کرنے کے خواہشمند ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں معاملے کو اٹھائیں گے۔ 
آئی سی سی کی میٹنگز دبئی میں جاری ہیں، فیس میں اضافے کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ میچ کو ٹی ۲۰؍ لیگز کے دور میں محفوظ بنانا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ بین الاقوامی بینچ مارک آسٹریلیاکی ٹیسٹ فیس کے برابر ہونے کی توقع کر رہے ہیں، آسٹریلیا نے ٹیسٹ فیس کا بینچ مارک۲۰؍ ہزار آسٹریلوی ڈالرس رکھا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے فیس میں اضافہ ٹی ۲۰؍ لیگز کی موجودگی میں ٹیسٹ میں دلچسپی کو برقرار رکھنے کیلئے کیا ہے۔ 
 آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کی فیس کی حد زیادہ سے زیادہ ہندوستان کی ٹیسٹ فیس تک ہونی چاہئے جو اس نے حال ہی میں مقرر کی گئی ہے، ہندوستان میں ٹیسٹ فیس۲۷؍ ہزار ڈالرس تک جا پہنچی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو معاوضہ بہت کم ملتا ہے۔ 
 یاد رہے کہ شمر جوزف جیسے کھلاڑی ہندوستانی لیگ سے ایک ملین ڈالرس سے زائد کما سکتے ہیں، ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کا معاوضہ ۵؍ ہزار امریکی ڈالرس ہے جو کہ سب سے کم ہے۔ 
 ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو ریٹینرشپ ایک سے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرس ملتے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا اوسط ریٹینرشپ ۱۰؍لاکھ ڈالرس سالانہ ہے۔ کپتان پیٹ کمنس کو ۲؍ ملین ڈالرس معاوضہ ملتا ہے وہ مزید ایک ملین ڈالر میچ اور ٹور فیس سے کما سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو سال میں ۶؍ ٹیسٹ ملتے ہیں جبکہ آسٹریلیا نے۱۵؍ ماہ میں ۲۲؍ ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے حال ہی میں ٹیسٹ کو بچانے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ انسینٹیو اسکیم متعارف کرائی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK