Inquilab Logo

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو۱۱؍ ر ن سے شکست دی

Updated: February 09, 2024, 9:47 PM IST | Hobart

ڈیوڈ وارنر نے ۷۰؍ رن بنائے۔ ایڈم زمپا نے ۳؍وکٹ لئے۔ پہلے ٹی ۲۰؍ میں آسٹریلیا کی زبردست کارکردگی

David Warner
ڈیوڈ وارنر۔ (تصویر:آئی این این)

ڈیوڈ وارنر کی۷۰؍ رن کی نصف سنچری اور پھر ایڈم زمپا کے ۳؍ وکٹ کی بدولت آسٹریلیا نے جمعہ کو ایک سنسنی خیز پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۱۱؍ رن سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی اس میچ میں دو ریکارڈ بھی بن گئے۔ شان ایبٹ نے ایک ہی بین الاقوامی ٹی۲۰؍میچ میں ۴؍ کیچ لے کر بریٹ لی کا ۳؍کیچ  کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی۲۰؍ میں۴۱۵؍رن  کے مشترکہ اسکور پر۴۱۵؍ رن کا ریکارڈ بنا۔
۲۱۴؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے اچھا کھیل پیش کیا اور اوپنرس نے پہلے وکٹ کیلئے ۸۹؍ رن کی شراکت قائم کی۔ برینڈن کنگ نے۳۷؍ گیندوں پر۵۳؍رن  اور جانسن چارلس نے ۲۵؍ گیندوں پر۴۲؍ رن بنائے۔ نکولس پوران ۱۸؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کپتان روومین پاویل ۱۴؍ رن، شائی ہوپ۱۶؍ رن، آندرے رسل ایک رن، شیرفین ردرفورڈ ۷؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور روماریو شیفرڈ ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیسن ہولڈر۳۴؍رن اور عقیل حسین ۷؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوور میں۸؍ وکٹ  پر صرف۲۰۲؍ رن بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ مارکس اسٹونیس نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ شان ایبٹ، گلین میکسویل اور جیسن بہرنڈورف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ڈیوڈ وارنر کی۳۶؍ گیندوں پر۷۰؍ رن کی نصف سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے جمعہ کو پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے ۲۱۴؍ رن کا ہدف دیا ہے۔جمعہ کو یہاں ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاویل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کیلئے آنے والے ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے  وکٹ کیلئے ۹۳؍ رن جوڑے۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ جوش انگلس کی صورت میں گرا۔ انہوں نے ۲۵؍ گیندوں پر۵؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۹؍ رن بنائے۔ وہ پاویل کے ہاتھوں ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔۱۳؍ویں اوور میں وارنر۳۶؍ گیندوں پر۱۲؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۷۰؍ رن بنا کر جوزف کا شکار بنے۔
کپتان مشیل  مارش۱۶؍ رن بنانے کے بعد، گلین میکسویل ۱۰؍ رن بنانے کے بعد، مارکس اسٹونیس ۹؍ رن بنانے کے بعد اور میتھیو ویڈ۲۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ ۳۷؍ رن اور ایڈم زمپا ۴؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۲۱۳؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔       ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ الزاری جوزف نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK