Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی

Updated: July 27, 2025, 11:47 AM IST

۵؍میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز میں آسٹریلیا نے ۰۔ ۳؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

آسٹریلیا نے ٹم ڈیوڈ کے ناٹ آؤٹ ۱۰۷؍رن کی طوفانی اننگزکی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں ۲۳؍ گیند باقی رہتے ہوئے ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔ ۳؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ۲۱۵؍ رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں تھا، ایک موقع پر وہ۸۷؍ رن پر ۴؍ وکٹ گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار تھی۔ گلین میکسویل ۷؍ گیندوں پر۲۰؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جوش انگلس ۱۵، مشیل مارش ۲۲؍ اور کیمرون گرین ۱۱؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ مشکل وقت میں ٹم ڈیوڈ اور مشیل اووین کی جوڑی نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو۱۶ء۱؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ پر۲۱۵؍رن بنا کر ۶؍ وکٹ سے فاتح بنایا۔ ڈیوڈ نے صرف۱۶؍ گیندوں پر طوفانی نصف سنچری اسکور کی جو کہ آسٹریلیا کے لیے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں اب تک کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ ٹم ڈیوڈ نے۱۱؍ چھکوں اور ۶؍ چوکوں کی مدد سے ریکارڈ۳۶؍ گیندوں پر۱۰۲؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ یہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی۲۰؍ میں کسی بھی بلے باز کی تیز ترین سنچری ہے۔ مشیل اووین نے۱۶؍ گیندوں پر ۳؍ چھکوں اور ۲؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۳۶؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ جیسن ہولڈر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ کے نقصان پر۲۱۴؍ رن بنائے۔ شائی ہوپ نے ۵۷؍ گیندوں پر۶؍ چھکوں اور ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۱۰۲؍رن (ناٹ آؤٹ) بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK