Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش کیخلاف آسٹریلیا وہائٹ واش سے بچ گیا،کونولی کی شاندار سنچری

Updated: June 15, 2026, 11:40 AM IST | Agency | Dhaka

سلامی بلے باز کوپر کونونلی (۱۴۹) کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے یک روزہ بین الاقوامی میچ میں بنگلہ دیش کو ۳؍ گیندیں باقی رہتے ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

Australian Batsman Cooper Connolly Scores Brilliant Century Against Bangladesh.Photo:INN
آسٹریلیائی بلے باز کوپر کونولی نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچری بنائی- تصویر:آئی این این
 سلامی بلے باز کوپر کونونلی (۱۴۹) کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے یک روزہ بین الاقوامی میچ میں بنگلہ دیش کو ۳؍ گیندیں باقی رہتے ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ تاہم بنگلہ دیش نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ اس فتح کیساتھ ہی آسٹریلیا میزبان ٹیم کیخلاف وہائٹ واش سے بچ گیا۔
بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۵۰؍ اوورز میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۷۴؍ رن بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے ۴۹ء۳؍ اوورز میں ۹؍ وکٹوں پر ۲۷۷؍رن بنا کر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ پلیئر آف دی میچ کوپر کونونلی نے ۱۳۴؍ گیندوں پر ۱۳؍ چوکوں اور ۶؍ چھکوں کی مدد سے ۱۴۹؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔
 
 
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے جارحانہ آغاز کیا، تاہم ابتدائی شراکت ٹوٹنے کے بعد جوش انگلس، میتھیو رینشا اور ایلکس کیری جلد آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر کوپر کونونلی نے مارنس لبوشین اور بعد میں کیمرون گرین کے ساتھ اہم شراکتیں قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں لیکن کونونلی نے پُراعتماد بلے بازی جاری رکھی اور مسلسل باؤنڈریز کے ذریعے آسٹریلیا کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ وہ ۴۹؍ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، تاہم ایڈم زمپا نے شاندار کور ڈرائیو کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے ۴۸؍ رن دے کر ۶؍ وکٹیں حاصل کیں لیکن کونونلی کی سنچری ان کی کارکردگی پر بھاری پڑی۔
 
 
اس سے قبل بنگلہ دیش کیلئے محمد توحید ہردوئے نے ۸۳؍، مصدق حسین نے ناٹ آؤٹ ۵۶؍ اور لٹن کمار داس نے ناٹ آؤٹ ۵۸؍ رن بنائے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے میٹ  رینشا اور زیویئر بارٹلیٹ نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ۶۱؍رنوں تک اس کے ۳؍ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ سومیہ سرکار (۲)، تنزید حسن (۱۹) اور کپتان نجم الحسن شانتو (۲۴) نمایاں اسکور نہ کر سکے۔اس کے بعد محمد توحید ہردوئے اور لٹن داس نے چوتھی وکٹ کیلئے ۹۲؍  رنوں کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ہردوئے ۸۸؍گیندوں پر ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۸۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK