Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو۱۴۳؍رن پر روکا، ۸۲؍رن کی سبقت حاصل کی

Updated: July 15, 2025, 12:09 PM IST | Agency | Jamaica

تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں۱۴۳؍ رن  تک محدود رکھنے کے بعد۸۲؍ رن کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں۱۴۳؍ رن  تک محدود رکھنے کے بعد۸۲؍ رن کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل ختم ہونے تک ۶؍ وکٹ کے نقصان پر ۹۹؍رن بنائے اور۱۸۱؍ رن کی مجموعی برتری کے ساتھ میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔
 دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر ۱۶؍ رن  سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آسٹریلیائی  گیند بازی کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بلے باز زیادہ دیرتک قائم نہ رہ سکے اور ایک ایک کرکے وکٹ گنواتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ برینڈن کنگ (۱۴؍رن) کی صورت میں گرا۔ اس کے بعد کپتان روسٹن چیز  ۱۸؍رن، جان کیمپ بیل  ۳۶؍ رن، مائیکل لیوس ۷، شائی ہوپ ۲۳ ، الزاری جوزف ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جسٹن گریوز ۱۸؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کا آخری وکٹ شمر جوزف (۸؍رن) کی شکل میں۵۲ء۱؍ اوور میں۱۴۳؍ رن پر گرا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پہلی اننگز کی بنیاد پر۸۲؍ رن   کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اسٹارک اور بیو ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
  آسٹریلیا ئی بلے بازی کا آغاز اچھا نہیں تھا ۔ اس نے۱۹؍رن  کے اسکور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کا وکٹ گنوا  دیا۔ سیم کونسٹاس (صفر) اور عثمان خواجہ  ۱۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کو شمر جوزف نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد الزاری جوزف نے آسٹریلیا کے ۳؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اسٹیو اسمتھ ۵،  ایلکس کیری ۳، بیو ویبسٹر  ۱۳؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK