• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے بنگلہ دیش کو۷؍ وکٹوں سے ہرادیا

Updated: October 10, 2026, 1:45 PM IST | Agency | Brisbane

اینابیل سدرلینڈ کی ۴؍ وکٹ اور ناٹ آؤٹ ۲۵؍ رن جبکہ فیبی لیچ فیلڈ کی ۷۷؍رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو ۱۴۶؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Phoebe Litchfield. Photo: INN
فیبی لیچ فیلڈ۔ تصویر: آئی این این
اینابیل سدرلینڈ کی ۴؍ وکٹ اور ناٹ آؤٹ ۲۵؍ رن جبکہ فیبی لیچ فیلڈ کی ۷۷؍رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو ۱۴۶؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔۱۶۷؍ رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ۲۵ء۴؍اوور میں ۳؍ وکٹ پر ۱۶۸؍رن بناکر کامیابی حاصل کی۔ فیبی لیچ فیلڈ نے ۵۷؍گیندوں پر ۱۰؍چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ۷۷؍ رن بنائے اور ایلس پیری کیساتھ دوسرے وکٹ کیلئے۸۹؍ رن جوڑے۔
 
 
اس سے قبل ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ۴۸؍ رن تک ۴؍ وکٹ گنوا چکی تھی۔ کپتان نگار سلطانہ اور شورنا اختر نے پانچویں وکٹ کے لئے ۳۵؍ رن جوڑ کر اننگز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ۴۹ء۴؍اوور میں ۱۶۶؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ رِتو مونی نے ۴۵؍رن بنائے جبکہ ناہدہ اختر ۱۹؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے ۳۰؍ رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شوٹ نے ۲؍ وکٹ لئےجبکہ ایشلے گارڈنر، تالیہ میک گرا اور جارجیا ویئرہیم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK