• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن: سیمی فائنل میں الکاراز اور زیوریو آمنے سامنے

Updated: January 27, 2026, 9:04 PM IST | Melbourne

عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ گزشتہ سال کے رنر اپ جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریو سے ہوگا۔

Carlos Alcaraz.Photo:INN
کارلوس الکاراز۔تصویر:آئی این این

عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ گزشتہ سال کے رنر اپ جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریو سے ہوگا۔الکاراز نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیائی کھلاڑی الیکس ڈی منور کو۵۔۷، ۲۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ۲۲؍ سالہ ہسپانوی کھلاڑی کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کرنے سے صرف دو فتوحات دور ہیں۔
دوسری جانب الیگزینڈر زیوریو نے امریکی کھلاڑی لرنر ٹین کو چار سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد۳۔۶، ۶۔۷، ۶۔۱، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی  کی۔ زیوریو نے میچ میں ۲۴؍ ایسز لگائے۔سیمی فائنل میں الکاراز اور زیوریو کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔


 آسٹریلین اوپن: جیسن کابلر اور مارک پولمینز کی پیش قدمی جاری، سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
 میلورن  میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم، آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ آسٹریلیا کے جیسن کابلر اور مارک پولمینز پر مشتمل جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سیپ بلاٹر کا امریکی پالیسیوں کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان، عالمی سطح پر کھلبلی!

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق، وائلڈ کارڈ کے ذریعے ٹورنامنٹ میں انٹری پانے والی کابلر اور پولمینز کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں غیر معمولی کھیل پیش کیا۔ انہوں نے فرانس کے تجربہ کار کھلاڑیوں ساڈیو ڈومبیا اور فیبین ریبول کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:دلیپ کمار کا ماننا تھا کہ ہندوستان کی روح تاریخ کی کتابوں میں نہیں بلکہ لوگوں میں رہتی ہے:سائرہ بانو

میلبورن  پارک میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں آسٹریلوی جوڑی نے شروع ہی سے حریفوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ انہوں نے پہلا سیٹ ۴۔۶؍ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں فرانسیسی جوڑی نے بھرپور مزاحمت کی اور کھیل ٹائی بریکر تک پہنچ گیا، تاہم جیسن کابلر اور مارک پولمینز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے دوسرا سیٹ ۶۔۷؍ سے جیت کر فتح اپنے نام کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK