Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن : بوپنا ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں، جوکووچ کی بھی پیشقدمی

Updated: January 20, 2024, 11:01 AM IST | Agency | Melbourne

روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی جان مل مین اور ایڈورڈ ونٹر کی جوڑی کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں مردوں کے ڈبلز زمرے کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔

Novak Djokovic. Photo: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر : آئی این این

روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی جان مل مین اور ایڈورڈ ونٹر کی جوڑی کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں مردوں کے ڈبلز زمرے کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ سنگلز میچ میں ارجنٹائنا کے ٹامس ایچویری کو شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ 
جمعہ کومیلبورن میں کھیلے جانےوالے میچ میں بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی نے جان مل مین اور ایڈورڈ ونٹر کی جوڑی کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ۲۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ تک جاری رہا۔ تیسرے راؤنڈ میں بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی کا مقابلہ نیدرلینڈس کے ویزلی کولہوف اور کروشیا کے نکولا میکٹیچ کی۱۴؍ ویں سیڈ جوڑی سے ہوگا۔ 
 ایک اور میچ میں دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نےجمعہ کو آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں ارجنٹائنا کے ٹامس ایچویری کو۳۔ ۶، ۳۔ ۶، ۶۔ ۷؍کے فرق سے شکست دی۔ ۲؍ گھنٹے ۲۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سربیا کے کھلاڑی جوکووچ نے ایچویری کو شکست دی۔ ایچویری نے پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور دوسرے راؤنڈ میں فرانس کے گیل مونفلس کو شکست دی تھی تاہم جمعہ کے میچ میں انہیں جوکووچ سے مقابلہ کرنا پڑا۔ اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ کر سابق سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ گزشتہ۴۵؍ برسوں میں صرف ۲؍ کھلاڑی ہی۳۶؍ سال کی عمر کے بعد آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK