بی ایم سی کے ایم ایچ بی اسکول (گیٹ نمبر۷) میں دو دن سے پانی نہ آنے سے ۵؍ہزار طلبہ کو ہونے والی پریشانی کی خبر ۲۴؍ دسمبر کے انقلاب کے شمارے میں نمایاں طور پرشائع ہوئی تھی جس کا اثر یہ ہوا کہ پی نارتھ وارڈ (ملاڈ)کے واٹر ڈپارٹمنٹ کا عملہ حرکت میں آیا، اسکول پہنچا، معائنہ کیا اور پانی بھی سپلائی کیا گیا۔
بی ایم سی کے ایم ایچ بی اسکول (گیٹ نمبر۷) میں دو دن سے پانی نہ آنے سے ۵؍ہزار طلبہ کو ہونے والی پریشانی کی خبر ۲۴؍ دسمبر کے انقلاب کے شمارے میں نمایاں طور پرشائع ہوئی تھی جس کا اثر یہ ہوا کہ پی نارتھ وارڈ (ملاڈ)کے واٹر ڈپارٹمنٹ کا عملہ حرکت میں آیا، اسکول پہنچا، معائنہ کیا اور پانی بھی سپلائی کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں یہاں گیٹ نمبر ۶؍پربریج کی تعمیر کے سبب گیٹ نمبر ۵؍پر بھی پائپ لائن چیک کی گئی اور واٹرڈپارٹمنٹ کے عملہ نے بدھ کی شام۴؍ بجے موٹر شروع کرکے مزید چیک کرنے کی اسکول کے سیکوریٹی گارڈ کو ہدایت دی تاکہ یہ اندازہ ہوسکے کہ اگر کوئی مزید مسئلہ ہو تو اسے درست کیا جاسکے ۔
یادر ہے کہ یہ بی ایم سی کی مالونی میںایسی عمارت ہے جس میں۷؍اسکول جاری ہیں اوریہ عمارت بھی ابھی چند سال قبل ہی تعمیر کی گئی ہے، اس کےباوجود اس طرح کے مسائل سے طلبہ کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس سے قبل بھی طلبہ ان مسائل کاشکار ہوچکے ہیں۔
اسی عمارت میںواقع اسکول نمبر ایک کے ایک سینئر ٹیچر کے مطابق واٹر ڈپارٹمنٹ کا عملہ بدھ کی صبح پہنچا اورپانی سپلائی سے آدھی ٹنکی بھی بھرگئی مگر اب بھی مسئلہ پوری طرح سےحل نہیں ہوا ہے۔ یہ دیکھنا ہوگاکہ آج (جمعرات کو) کیا پوزیشن رہتی ہے، اس کےبعد ہی حتمی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ مسئلہ حل ہوگیا یا ابھی مزید کام کرنا ہے ۔
پی نارتھ وارڈ میںشعبۂ تعلیم کی ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ( اے او ) شوبھا واڈیار سےرابطہ قائم کرنے پرانہوں نے کہا کہ ’’ پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ ‘‘ ان سےیہ پوچھنے پرکہ کیا مکمل طور پر حل ہوگیا تو انہوں نے کہاکہ’’ ہاں ‘‘۔ جبکہ سینئرٹیچر نےا ب بھی کچھ کمی کی جانب اشارہ کیا ہے ۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ۵؍دسمبر کو اسی اسکو ل کے سامنے واقع کے ای ایم اسپتال کی برانچ شروع کئے جانے کے بعد پانی کی لائنوں کو باہم جوڑ دیا گیا ہے جس سے اسکول میںپانی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے مگرکیا واقعی ایسا ہے، اس کا صحیح اندازہ آج ہوگا کہ پہلے کی طرح اسکول میںپانی آتا ہے یا نہیں۔