Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن:ثانیہ اور راجیو نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی

Updated: January 21, 2022, 1:16 PM IST | Agency | Melbourne

سال  ۲۰۲۲ء کے بعد ٹینس کو الوداع کہنے والی  ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی  ثانیہ مرزا جمعرات کو اپنے امریکی پارٹنر راجیو رام کے ساتھ شاندار جیت کے ساتھ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

Sania and Rajeev .Picture:INN
ثانیہ اور راجیو ۔ تصویر: آئی این این

سال  ۲۰۲۲ء کے بعد ٹینس کو الوداع کہنے والی  ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی  ثانیہ مرزا جمعرات کو اپنے امریکی پارٹنر راجیو رام کے ساتھ شاندار جیت کے ساتھ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ہند۔ امریکی جوڑی نے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں ابتدائی راؤنڈ میں الیگزینڈرا کرونک اور نکولا کوسک کی سربیائی جوڑی کو۳۔۶،۶۔۷؍  سےہرایا۔ثانیہ اور رام کا اگلا مقابلہ  تیسری سیڈ   این میلیچر مارٹینز اور رابرٹ فرح یا ایلین پیریز اور میٹوف مڈل کوف کی وائلڈ کارڈ جوڑی سے ہوگا۔
کرسٹوفراو کونل آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل
  آسٹریلیائی ٹینس کھلاڑی کرسٹوفر او کونل اور میڈیسن انگلس آسٹریلیائی اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے میچ جیت کر تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئے۔او کونل نے جہاں  دوسرے راؤنڈ میں ارجنٹائنا کے ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست دے کر اپنے کریئر کی سب سے بڑی جیت درج کی،  وہیں میڈیسن انگلس نے خواتین کے سنگلز میں امریکہ کی ہیلی بیپٹسٹ کو شکست دی۔ اوکونل  نے ارجنٹائنا  کے ۱۳؍ویں سیڈ شوارٹزمین کو لگاتار سیٹوں میں۶۔۷،۴۔۶،۴۔۶؍ سے  ہرا کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ  حاصل کیا جبکہ انگلیس نے امریکی کوالیفائر بیپٹسٹ کو سات۔۲۔۶،۴ ۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ اوکونل نے میچ کے بعد کہا’’یہ سب سے اچھا احساس ہے جو میں نے ٹینس کورٹ پر محسوس کیا ہے۔ ایسے لمحات دیکھنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں نے صرف محنت کی اور شائقین کی توانائی کو استعمال کرنے کی کوشش کی، جو میں نے ماضی میں زیادہ نہیں کی۔مجھے لگتا ہے کہ شائقین کے جوش نے مجھے پہلا سیٹ جیتنے میں مدد کی۔  انگلیس نے جیت کے بعد کہا’’یہاں میلبورن میں ایک اور جیت حاصل کرنا خاص ہے۔ مارگریٹ کے کورٹ (ایرینا ) پر کھیلنا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ میں واقعی شکر گزار اور خودکو خوش قسمت محسوس کررہی  ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK