Updated: March 08, 2026, 3:09 PM IST
| Perth
اینابیل سدرلینڈ (کل ۶؍ وکٹ اور۱۲۹؍ رنز) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آسٹریلوی خواتین ٹیم نے واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن اتوار کو ہندوستانی ٹیم کو دوسری اننگز میں ۱۲۹؍رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد ملنے والے ۲۵؍ رنز کے ہدف کو صرف ۳ء۴؍ اوور میں حاصل کر کے مقابلہ ۱۰؍ وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔
ہندوستانی خواتین کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این
اینابیل سدرلینڈ (کل ۶؍ وکٹ اور۱۲۹؍ رنز) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آسٹریلوی خواتین ٹیم نے واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن اتوار کو ہندوستانی ٹیم کو دوسری اننگز میں ۱۲۹؍رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد ملنے والے ۲۵؍ رنز کے ہدف کو صرف ۳ء۴؍ اوور میں حاصل کر کے مقابلہ ۱۰؍ وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں، حقوق سے آگاہ ہوں اور بااختیار بنیں
اتوار کو پرتھ میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے سنیچر کے اسکور ۶؍ وکٹ پر ۱۰۵؍ رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں ایشلے گارڈنر نے سنیہ رانا (۳۰؍رن) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو ساتواں جھٹکا دیا۔ اگلے ہی اوور میں الانا کنگ نے کاشوی گوتم (صفر) کو شکار بنایا۔ سائیلی ساتگھرے (۳) کو بھی الانا کنگ نے ۴۸؍ویں اوور میں آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایشلے گارڈنر نے ایک اینڈ پر جم کر کھیل رہی پرتیکا راول کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی دوسری اننگز کا اختتام ۱۴۹؍رن کے اسکور پر کر دیا۔ پرتیکا راول نے ہندوستانی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ ۶۳؍ رنز بنائے، اس دوران انہوں نے۱۳۷؍گیندوں کا سامنا کیا اور آٹھ چوکے لگائے۔
یہ بھی پڑھئے:کرشمہ کپور کی ’’انڈیا ز بیسٹ ڈانسر ۵‘‘ میں واپسی، جج پینل پھر روشن
آسٹریلیا کو جیت کے لیے ۲۵؍ رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے لوسی ہیملٹن نے تین وکٹ لیے۔ اینابیل سدرلینڈ، الانا کنگ اور ایشلے گارڈنر نے دو دو وکٹ حاصل کیے جبکہ ڈارسی براؤن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں محض ۳ء۴؍ اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۲۸؍ رنز بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ جارجیا وول ۱۶ اور فیبی لچ فیلڈ ۱۱؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔