Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیوش شیٹی دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سے مقابلہ کیلئے تیار

Updated: August 11, 2026, 1:09 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے نوجوان  بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی نے پیر کے روز کہا کہ وہ زیادہ جارح کھلاڑی بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں چین کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی شی یوکی کے خلاف ان کی یہ حکمت عملی کارآمد ثابت ہوگی۔

Ayush Shetty. Picture: INN
آیوش شیٹی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے نوجوان  بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی نے پیر کے روز کہا کہ وہ زیادہ جارح کھلاڑی بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں چین کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی شی یوکی کے خلاف ان کی یہ حکمت عملی کارآمد ثابت ہوگی۔عالمی چمپئن شپ میں ڈیبیو کر رہے آیوش نے کہا کہ وہ ۱۷؍ اگست سے شروع ہونے والے مقابلے میں کسی بڑے کھلاڑی کا سامنا کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار تھے کیونکہ انہیں سیڈنگ نہیں ملی ہے۔آیوش نے کہاکہ میں براہ راست ڈرا دیکھ رہا تھا۔ جیسے ہی مجھے شی کے ساتھ ڈرا کا پتہ چلا، میں تیار ہوگیا۔ مجھے سیڈ نہیں ملی ہے، اس لئے میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی کا سامنا کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار تھا۔عالمی رینکنگ میں ۲۳؍ویں مقام پر موجود ۲۱ ؍سالہ ہندوستانی کھلاڑی آیوش اب تک شی سے ۳؍ بار شکست کھا چکے ہیں، لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان شکست سے انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے۳؍ بار ہارا ہوں۔ مجھے کافی کچھ سیکھنے کو ملا، خاص طور پر اے بی سی فائنل میں۔ وہ حکمت عملی کے معاملے میں مجھ سے بہتر تھے، لیکن ہم سخت محنت کر رہے ہیں اور میں پہلے سے زیادہ مضبوط محسوس کر رہا ہوں۔

آیوش نے کہاکہ وہ یقینی طور پر ایک سخت حریف  ہیں۔ مجھے اے بی سی فائنل یاد ہے، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ میں نے اپنے کھیل میں بہتری کی ہے۔ میں اس میچ کا تجزیہ کر رہا ہوں اور ذہنی پہلو پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔ ان کے خلاف آپ کو واقعی سخت محنت کرنی ہوگی۔آیوش انڈونیشیا کے کوچ ایروانسیہ آدی پراتاما کی رہنمائی میں مشق کر رہے ہیں۔ وہ پی وی سندھو کے بھی کوچ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سخت مشق کر رہے ہیں۔ میں پھرتیلا، تیز اور جارح بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK