• Thu, 25 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

باہوبلی: دی ایپک : اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگی

Updated: December 24, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai

ایس ایس راجامولی کی باہوبلی: دی ایپک تھیٹر میں ریلیز ہونے کے ۵۵؍ دن بعدا و ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سٹریم ہونے والی ہے۔یہ باہو بلی: دی بیگنگ اور یہ با ہو بلی کنکلوژن کی دوبارہ ریلیز ہے۔

Baahubali.Photo:INN
باہوبلی۔ تصویر:آئی این این

باہوبلی: دی ایپک  جو۲۰۱۵ء کی باہو بلی: دی بیگنگ اور یہ با ہو بلی کنکلوژن کا مجموعہ ہے، گزشتہ اکتوبر میں دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اب،۵۵؍ دن بعد، پربھاس اور ایس ایس راجامولی کی یہ فلم او ٹی ٹی  پلیٹ فارم پر آ رہی ہے۔ میکرز اس کرسمس پر `باہوبلی  کے مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں۔اگرچہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس  نے سوشل میڈیا پر باہوبلی: دی ایپک  کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن اسے ایپ پر درج کیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اس جمعرات کو اسٹریم ہوگی۔باہوبلی: دی ایپک  ۳؍گھنٹے ۴۳؍ منٹ طویل ہے۔
ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے اپنی دو بلاک بسٹر فلموں کو یکجا کرتے ہوئے ۳۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کوسنیما  گھروں میں باہوبلی: دی ایپک کو دوبارہ ریلیز کیا۔ اس کا رن ٹائم ۳؍ گھنٹے ۴۳؍ منٹ ہے۔ کہانی ایک جنگجو کی پیروی کرتی ہے جو اپنے والد کی فریب  دہی کے برسوں بعد مہشمتی کا تخت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے لڑ رہا ہے۔ فلم کے اختتام پر ایشان شکلا کی ہدایت کاری میں ایک نئی اینی میٹڈ فلم ’’باہوبلی: دی ایٹرنل وار‘‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسٹرینجر تھنگزکو۲ء۱؍بلین مرتبہ دیکھا گیا اور اس کی گنتی جاری ہے

باہوبلی دی ایپک  کی کمائی سیکنلک کے مطابق باہوبلی: دی ایپک  جس میں پربھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹی، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، اور نصر نے اداکاری کی ہے، نے دوبارہ ریلیز ہونے پر دنیا بھر میں۷۲ء۵۱؍ کروڑ کمائے۔ فرنچائزی  کی پہلی فلم باہوبلی  نے دنیا بھر میں ۶۵۰؍ کروڑ روپے کمائے، اور باہوبلی ۲؍ نے۱۷۸۸؍ کروڑ روپے کمائے۔راجامولی مہیش بابو اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ فلم وارانسی لے کر آرہے ہیں۔جہاں تک ایس ایس راجامولی کا تعلق ہے، وہ فی الحال اپنی فلم ’’وارانسی ‘‘ کے لیے خبروں میں ہیں، جس میں مہیش بابو اور پرینکا چوپڑا ہیں۔ باہوبلی۲؍ کے بعد، اس نے ۲۰۲۲ءمیں آر آر آر بنائی، جس میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن مرکزی کرداروں میں تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی سعودی عرب میں پرتعیش ولاز کے مالک بننے کے بعد تصاویر وائرل

اس فلم کے گانے ’’ناٹو ناٹو‘‘ نے گولڈن گلوب اور آسکر جیتا۔ اب، وہ مہیش بابو، پرینکا چوپڑا  اور پرتھوی راج سُکمارن اداکاری والے ’’وارانسی‘‘ میں ایک بار پھر لہریں بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کی نئی فلم ۲۰۲۷ء میں مکر سنکرانتی پر ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK