شہر کے واحد ثقافتی مرکز مینا تائی ٹھاکرے آڈیٹوریم میں جاری مرمت کے کام میں سست رفتاری پر میونسپل کمشنر انمول ساگر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 1:26 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai
شہر کے واحد ثقافتی مرکز مینا تائی ٹھاکرے آڈیٹوریم میں جاری مرمت کے کام میں سست رفتاری پر میونسپل کمشنر انمول ساگر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شہر کے واحد ثقافتی مرکز مینا تائی ٹھاکرے آڈیٹوریم میں جاری مرمت کے کام میں سست رفتاری پر میونسپل کمشنر انمول ساگر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو دو ٹوک انداز میں خبردار کیا کہ اگر۱۰؍ دن کے اندر کام میں نمایاں پیش رفت نہ ہوئی تو ورک آرڈر فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔میونسپل کمشنر نے مذکورہ احکام آڈیٹوریم کا اچانک دورہ کرکے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دیا۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں ملک کے پہلے’’میوزیکل روڈ‘‘ کا ڈرائیور لطف رہے ہیں
معائنے کے دوران انہیں کام کی رفتار غیر اطمینان بخش نظر آئی جس پر انہوں نے موقع پر موجود افسران کو بھی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سٹی انجینئر کو حکم دیا کہ وہ روزانہ دو مرتبہ جائے وقوعہ کا دورہ کریں، کام کی پیش رفت اور معیار کی نگرانی کریں اور باقاعدہ رپورٹ پیش کریں۔ میونسپل کمشنر کے ساتھ سٹی انجینئر جمیل پٹیل اور ایڈیشنل سٹی انجینئر سچن نائک اوردیگر افسران موجود تھے۔واضح رہے کہ مینا تائی ٹھاکرے آڈیٹوریم۲۰۱۷ء میں ایک حادثے کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور گزشتہ ۹؍برس سے شہر کی ثقافتی سرگرمیاں اس کی عدم دستیابی سے متاثر ہو رہی ہیں۔ فروری۲۰۲۳ء کو تقریباً ۱۵؍ کروڑ روپے کے معاہدے کے تحت نئی کمپنی کو مرمت کا کام سونپا گیا تھا۔