• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’طیارہ حادثہ والے دن اجیت پوار کا بذریعہ سڑک بارامتی جانے کا منصوبہ تھا ‘‘

Updated: February 13, 2026, 1:21 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

لیکن عین وقت پر ایک فون کال نے سب کچھ بدل دیا ۔ اجیت پوار کے قریبی ساتھی پرمود ہندو راؤ کاتعزیتی اجلاس میں سنسنی خیز انکشاف

Pramod Hindurao. Photo: INN
پرمود ہندو راؤ۔ تصویر: آئی این این

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اور اجیت پوار کے قریبی ساتھی پرمود ہندو راؤ نےطیارہ حادثہ میں ان کی موت کے حوالے سے ایک ایسا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ ہندو راؤ کا دعویٰ ہے کہ حادثے والے دن اجیت پوار کا بذریعہ سڑک بارامتی جانے کا منصوبہ تھا لیکن عین وقت پر ایک فون کال نے سب کچھ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ۷۵؍ لاکھ صارفین کو مفت راشن کی فہرست سے نکال دیا گیا

این سی پی کے ضلعی صدر اور سابق رکن اسمبلی جگن ناتھ شندے کی جانب سے کلیان کے منگیشی بینکوئٹ ہال میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کر کے اجیت پوار کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔اس موقع پر اجیت پوار کے معتمد خاص پرمود ہندو راؤ نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے سے ایک روز قبل اجیت دادا نے بذریعہ سڑک بارامتی جانے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی تھیں۔ تاہم عین  وقت پر پرفل پٹیل کی جانب سے ایک اہم فائل کے حوالے سے فون کال موصول ہوئی جس کے بعد سفر کا پروگرام اچانک تبدیل کر دیا گیا۔پرمود ہندو راؤ کے مطابق اجیت دادا نے متعلقہ فائل منگوانے کیلئے اپنے سیکریٹری کو ہدایت دی تھی مگر فائل کی فراہمی میں تاخیر ہوئی۔ اسی تاخیر کے باعث انہوں نے سڑک کے راستے جانے کے بجائے اگلے دن ہوائی جہاز سے بارامتی روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ بدقسمتی سے یہی فیصلہ ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔ انہوں نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کون سا ایسا اہم معاملہ تھا جس کی فائل پر فوری دستخط ناگزیر تھے اور جس کیلئے پورا سفری منصوبہ تبدیل کرنا پڑا؟ 

یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں ملک کے پہلے’’میوزیکل روڈ‘‘ کا ڈرائیور لطف رہے ہیں

پرمودہندو راؤ کے اس بیان نے تعزیتی اجلاس میں موجود افراد کو مزید سوچنے پر مجبور کر دیا اور کئی سوالات کو جنم دیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK