Inquilab Logo

بابر اعظم تیسری بار پلیئر آف دی منتھ

Updated: September 13, 2023, 12:35 PM IST | Agency | Dubai

بابر اعظم گزشتہ ماہ اپنی غیر معمولی فارم سے متاثر کرتے رہے کیونکہ وہ آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر رینکنگ میں سرفہرست رہے اور انہیں اگست۲۰۲۳ء کے لئے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

Babar Azam. Photo. INN
بابراعظم۔ تصویر:آئی این این

بابر اعظم گزشتہ ماہ اپنی غیر معمولی فارم سے متاثر کرتے رہے کیونکہ وہ آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر رینکنگ میں سرفہرست رہے اور انہیں اگست۲۰۲۳ء کے لئے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ بابر نے ٹیم کے ساتھی شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہٹر نکولس پورن کو شکست دے کر تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا اور پاکستانی کپتان اس اعزاز کو قبول کرنے پر بہت خوش ہوئے۔
بابر نے کہاکہ `میں اگست۲۰۲۳ء کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب ہونے پر خوش ہوں ۔ گزشتہ ماہ میری ٹیم اور میرے لئے غیرمعمولی رہا کیونکہ ہم نے کچھ شاندار پرفارمنس پیش کی۔ پاکستان میں اتنے عرصے بعد ایشیا کپ کا انعقاد ہو رہا ہے، ملتان اور لاہور کے پرجوش اور کرکٹ سے محبت کرنے والے ہجوم کے سامنے کھیلنا بہت اچھا لگا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے۴۹؍ ٹیسٹ میچوں میں ۴۷ء۷۴؍کے اوسط اور سب سے زیادہ۱۹۶؍ رن کے ساتھ۳۷۷۲؍رن بنائے ہیں جس میں ۹؍ سنچریاں اور۲۶؍ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ون ڈے میں انہوں نے۱۰۷؍ میچوں میں ۵۳۸۰؍ رن بنائے ہیں ، ان کا بہترین اسکور۱۵۸؍اور اوسط ۵۸ء۴۷؍ ہے۔ بابراعظم کے نام ون ڈے میں ۱۹؍ سنچریاں اور ۲۸؍ نصف سنچریاں ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK