Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیڈمنٹن : لکشیہ سین پہلے ہی راؤنڈ میں باہر، سندھو کی پیشقدمی

Updated: April 09, 2026, 2:21 PM IST | Agency | New Delhi

ایشیا چمپئن شپ میں ہندوستانی خیمے سے ملے جلے نتائج، آیوش شیٹی بھی دوسرےراؤنڈ میں داخل۔

P V Sindhu.Photo:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این
 چین کے شہر ننگبو میں منعقدہ بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ۲۰۲۶ء  کے پہلے دن ہندوستانی  خیمے سے ملے جلے نتائج سامنے آئے ۔ ہندوستان  کے ٹاپ مرد سنگلز کھلاڑی  لکشیہ سین پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئےجبکہ پی وی سندھو اور نوجوان کھلاڑی آیوش شیٹی نے دوسرے دور میں جگہ بنا لی ہے۔  حال ہی میں آل انگلینڈ اوپن کے رنر اپ رہنے والے لکشیہ سین (ورلڈ نمبر۱۲) کو ہانگ کانگ کے لی چیؤک ییو نے اسٹریٹ گیمز میں ۱۲-۲۱؍ ، ۱۹-۲۱؍ سے شکست دی۔ دوسرے گیم میں  لکشیہ نے۱۹-۱۹؍تک سخت مقابلہ کیالیکن فیصلہ کن لمحات میں پوائنٹس گنوانے کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ 
 
 
 
  سابق ورلڈ نمبر ایک سری کانت نے سنگاپور کے لوہ کین یو کے خلاف پہلا گیم جیت کر اچھی شروعات کی لیکن سابق عالمی چمپئن نے زبردست واپسی کرتے ہوئے سری کانت کو۱۸-۲۱؍، ۹-۲۱؍ اور۱۹-۲۱؍سے ہرا دیا۔ سب سے بڑی خبر نوجوان ہندوستانی کھلاڑی آیوش شیٹی کی جانب سے آئی۔ انہوں نے دنیا کے ساتویں نمبر کے کھلاڑی اور ایشیائی کھیلوں کے موجودہ چمپئن چین کے لی شی فینگ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر۱۳-۲۱؍ اور۱۶-۲۱؍ سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ آیوش نے محض۵۱؍ منٹ میں یہ بڑا مقابلہ جیتا۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ چینی تائپے کے چی یو جین سے ہوگا۔ 
 
 
ورلڈ چمپئن شپ کے میڈلسٹ ایچ ایس پرنئے نے بھی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی اور ویتنام کے نگوین ہائی ڈانگ کو ۲۲-۲۴؍، ، ۱۲-۲۱؍ سے شکست دے کر دوسرے دور میں رسائی حاصل کی۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے ملیشیا کی وونگ لنگ چنگ کے خلاف مشکل مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ سندھو پہلا گیم ہار گئی تھیں، لیکن انہوں نے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے  یہ میچ ۱۵-۲۱؍،۱۱-۲۱؍ اور۱۹-۲۱؍ سے اپنے نام کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK