ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پورا ملک جشن میں مست ہے۔ اس تاریخی فتح کے دوران ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سراج نے اپنے مزاحیہ انداز اور شاندار ٹیم اسپرٹ سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
EPAPER
Updated: March 12, 2026, 10:08 PM IST | Mumbai
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پورا ملک جشن میں مست ہے۔ اس تاریخی فتح کے دوران ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سراج نے اپنے مزاحیہ انداز اور شاندار ٹیم اسپرٹ سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پورا ملک جشن میں مست ہے۔ اس تاریخی فتح کے دوران ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سراج نے اپنے مزاحیہ انداز اور شاندار ٹیم اسپرٹ سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ پلیئنگ الیون کا باقاعدہ حصہ نہ ہونے کے باوجود سراج نے ٹیم کی کامیابی کو سب سے اوپر رکھا اور اپنے بیان سے یہ واضح کر دیا کہ اصل ٹیم مین کسے کہتے ہیں۔
محمد سراج کا مزاحیہ جواب وائرل
ٹیم انڈیا کی فتح کے بعد براڈکاسٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے سراج سے پوچھا گیا کہ پلیئنگ الیون سے باہر رہنا مایوس کن ہوتا ہے، ایسے میں ٹیم کی فتح میں آپ کا کیا کردار رہا؟اس پر سراج نے ہنستے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہاکہ ’’ہم دونوں کا بہت بڑا رول تھا… باہر بیٹھ کر لگاتار پانی پلانا اور بلہ اٹھانا۔‘‘ سراج کی یہ بات سن کر ان کے ساتھ کھڑے کلدیپ یادو بھی زور زور سے ہنسنے لگے۔ سراج کا یہ سیلف- روسٹ والا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور فینز ان کی سادگی اور ٹیم اسپرٹ کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنی ملکیت پر نماز پڑھنے والے شخص کے تحفظ کا حکم دیا
سراج بولے: فرد نہیں، ٹیم سب سے بڑی
مزاح کے بعد سراج نے ٹیم اسپرٹ پر بہت اہم بات بھی کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی میدان میں کھیلنا چاہتا ہے، لیکن اگر ٹیم کومبیشن کی وجہ سے باہر بیٹھنا پڑے تو اسے بھی مثبت انداز میں قبول کرنا چاہیے۔ سراج نے کہا ’’نیٹ میں بولنگ کرنا اور ڈریسنگ روم کا ماحول مثبت رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ کوئی کھلاڑی بڑا نہیں ہوتا، ٹیم سب سے بڑی ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ورلڈ کپ کی فتح وہ خدا کی اسکرپٹ سمجھتے ہیں، کیونکہ شروع میں انہیں ٹیم میں موقع نہیں ملا تھا اور بعد میں اچانک کال آئی۔
یہ بھی پڑھئے:اس سے بہتر کوئی احساس نہیں،یکے بعد دیگرے ۲؍ورلڈ کپ جیتنے پر بُمراہ کا بیان
ورلڈ کپ میں سراج اور کلدیپ کا کارکردگی
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں محمد سراج کو صرف ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ امریکہ کے خلاف کھیلے گئے اس مقابلے میں سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ۲۹؍ رنز دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اسی طرح اسپنر کلدیپ یادو نے بھی ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ کھیلا، جو دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف تھا۔ اس میچ میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ اگرچہ یہ دونوں کھلاڑی باقاعدہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں رہے، لیکن ٹیم کے لیے ان کی موجودگی اور سپورٹ نے ڈریسنگ روم کا ماحول مثبت رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔