ہندوستانی ٹیم کوآئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کے بعدآئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں بھی چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تیز گیند باز جسپریت بُمراہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ چیلنجنگ کام کرنا چاہتے تھے۔
EPAPER
Updated: March 12, 2026, 4:00 PM IST | Mumbai
ہندوستانی ٹیم کوآئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کے بعدآئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں بھی چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تیز گیند باز جسپریت بُمراہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ چیلنجنگ کام کرنا چاہتے تھے۔
ہندوستانی ٹیم کوآئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کے بعدآئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں بھی چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تیز گیند باز جسپریت بُمراہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ چیلنجنگ کام کرنا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے کرکٹ کو چنا۔ بمراہ نے کہا کہ کچھ مختلف کر پانا انہیں بہت خوشی دیتا ہے۔
بور ڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ٹی وی پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں جسپریت بمراہ نے کہاکہ ’’میں کبھی پیچھے چھپنا نہیں چاہتا۔ میں چیزوں کے بیچ میں رہنا چاہتا ہوں۔ میں ہمیشہ مشکل کام کرنا چاہتا تھا، اسی لیے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ جب میں کچھ مختلف کر پاتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس سے بہتر کوئی احساس نہیں ہو سکتا ۔ میں نے اپنا کرکٹ احمد آباد میں ہی شروع کیا اور زیادہ تر کرکٹ بھی وہیں کھیلا۔ گجرات کے لیے کھیلتے ہوئے میں رینک میں اوپر آیا۔ اب یہاں ورلڈ کپ کھیل رہا ہوں اور مین آف دی میچ بن رہا ہوں۔ پچھلی بار ہم بس تھوڑا پیچھے رہ گئے تھے، اس بار ہم آگے نکل گئے۔ میں بہت خوش ہوں۔‘‘
The man for the 𝗕𝗜𝗚 𝗢𝗖𝗖𝗔𝗦𝗜𝗢𝗡 🫡
— BCCI (@BCCI) March 8, 2026
The ever-dependable Jasprit Bumrah clinches the Player of the Match award in the #T20WorldCup #Final 👏🙌
Scorecard ▶️ https://t.co/5LXBod8bl1#TeamIndia | #MenInBlue | #INDvNZ | @Jaspritbumrah93 pic.twitter.com/KXGVTV1KNT
بُمراہ نے مزید کہاکہ ’’میرا بیٹا بھی آیا تھا، وہ پچھلی بار بھی وہاں تھا۔ اس بار وہ بھی تھا اور میری والدہ بھی آئی تھیں، جو میرے لیے بہت خاص تھا۔ مجھے پورے دائرے کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم، مگر میں واقعی بہت خوش ہوں۔ مسلسل دو ورلڈ کپ پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ خدا واقعی بہت مہربان ہے اور میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:آبنائے ہرمز سے ہندوستان کا ٹینکرگزرے گا، جے شنکر اور عراقچی کی گفتگو کے بعد فیصلہ
ہندوستانی ٹیم نے ۸؍ مارچ کو آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کو ۹۶؍ رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسرا ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیت لیا۔ مسلسل دو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ اور مجموعی طور پر تین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے ہی ملک میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی بھی ہندوستانی ٹیم پہلی ٹیم ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مجھے گندگی میں رہنا پسند نہیں:پرینکا چوپڑہ نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتائی
سیمی فائنل میں شاندار بولنگ کرنے والے بمراہ نے فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور۴؍ اوورز میں صرف ۱۵؍ رنز دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس یادگار کارکردگی پر جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔