• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش اے انڈیا اے کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں داخل

Updated: November 21, 2025, 9:06 PM IST | Doha

ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ۲۰۲۵ء کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان اے کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Bangladesh A Player.Photo;INN
بنگلہ دیش اے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

 ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز  ۲۰۲۵ء کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان اے کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مقررہ اوورس میں دونوں ٹیموں نے ۱۹۴۔۱۹۴؍ رنز بنائے تھے۔ 
بنگلہ دیش اے نے۲۰؍ اوورس میں۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۹۴؍ رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انڈیا اے نے ۲۰؍اوورس میں۶؍ وکٹ پر ۱۹۴؍ رنز بنائے اور میچ برابر رہا۔ جیتیش شرما اور آشوتوش شرما سپر اوور کی پہلی دو گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے یاسر علی بھی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ یہ وکٹ لینے کے بعد اگلی گیند پر سویاش شرما نے وائیڈ بال ڈالا اور بنگلہ دیش نے میچ جیت لیا۔ 
 مقررہ اوورز میں انڈیا اے کی جانب سے ویبھو سوریاونشی نے۱۵؍ گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے۳۸؍رنز بنائے، پریانش آریا نے ۲۳؍ گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے۴۴؍ رنز بنائے، کپتان جیتیش شرما نے ۲۳؍ گیندوں پر ۳۳؍ رنز بنائے اور نہال نے ۲۳؍ گیندوں پر۲۹؍ رنز بنائے۔ ہندوستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے  ۱۶؍ رنز درکار تھے لیکن آشوتوش شرما ایک چھکا اور ایک چوکا لگانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ہرش نے آخری گیند پر تین رن لے کر اسکور کو برابر کر دیا لیکن ہندوستان نے سپر اوور میں یہ موقع گنوا دیا۔  

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حبیب الرحمان سوہن نے ۴۶؍ گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ۶۵؍ رنز بنائے۔ ذیشان عالم نے ۱۴؍ گیندوں پر ۲۶؍ جبکہ ایس ایم محراب نے ۱۸؍ گیندوں پر ۶؍ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۴۸؍رنز بنا کر بنگلہ دیش اے کو ۱۹۰؍ رن سے آگے بڑھایا۔ یاسر علی نے ۹؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۷؍ رنز بنائے۔ 
اننگز میں آخری اوورز میں دھماکہ خیز بلے بازی دیکھنے میں آئی، آخری دو اوورز میں مہرب اور یاسر علی نے ۵۰؍ رنز بنائے۔ مہرب کی پاور ہٹنگ میں نمن دھیر اور وجے کمار ویشاک کے کئی چھکے شامل تھے، جس میں شاندار ریورس سویپ اور لانگ آن پر فلیٹ پل شامل تھے، جبکہ یاسر علی نے۱۹؍ویں اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر رفتار برقرار رکھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں

بنگلہ دیش اے نے درمیانی اوورز میں باقاعدگی سے وکٹیں گنوائیں۔ گرجپنیت سنگھ نے ذیشان اور سوہن کو آؤٹ کیا جبکہ نمن دھیر نے ماہید الاسلام انکون (ایک )  کو آؤٹ کیا۔  انڈیا اے کے گرجپنیت سنگھ نے اپنے ۴؍اوورز میں ۳۹؍رنز دے کر۲؍وکٹ حاصل کئے۔ ہرش دوبے، سویاش شرما، رمندیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وجے کمار ویشاک نے اپنے ۴؍اوورز میں ۴۱؍ رنز دیئے، جو ڈیتھ اوورز میں مہنگے ثابت ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK