اڈانی گروپ برصغیر ، خاص طور پر ہندوستان کی تاریخ، ثقافت اور ورثے (انڈولوجی) کے مطالعے کے لیے کام کرنے والے اسکالرز اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ۱۰۰؍کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2025, 9:07 PM IST | Ahmedabad
اڈانی گروپ برصغیر ، خاص طور پر ہندوستان کی تاریخ، ثقافت اور ورثے (انڈولوجی) کے مطالعے کے لیے کام کرنے والے اسکالرز اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ۱۰۰؍کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گا۔
اڈانی گروپ برصغیر ، خاص طور پر ہندوستان کی تاریخ، ثقافت اور ورثے (انڈولوجی) کے مطالعے کے لیے کام کرنے والے اسکالرز اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ۱۰۰؍کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے جمعہ کو اڈانی عالمی انڈولوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا نالج گراف بنانے اور انڈولوجی مشن میں کام کرنے والے اسکالرس اور ماہرین کے لیے اس مدد کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بچے اپنے ملک کے بارے میں جاننے کے لیے نہ تو کتابوں کے صفحات پلٹیں گے اور نہ ہی کسی جانکار کے پاس جائیں گے۔ وہ مصنوعی ذہانت اور مشین سے پوچھیں گے۔ موجودہ وقت میں، ہندوستان کے بارے میں اے آئی پر جو کچھ بھی دستیاب ہے، وہ ملک کی صحیح طور پر وضاحت نہیں کرتا اور اس لیے انڈیا نالج گراف تیار کرنے اور انڈولوجی مشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈجیٹل فریم ورک ہے جسے اے آئی کے زمانے میں ملک کے تہذیبی علم کو بچانے، بنانے اور مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
قابل ذکر ہے کہ اڈانی گروپ وزارت تعلیم کے ہندوستانی علمی نظام (آئی کے ایس) کے ساتھ مل کر انڈولوجی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سہ روزہ عالمی انڈولوجی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ گوتم اڈانی نے کہا کہ یہ ملک کی تہذیب، زبانوں، فلسفے، سائنس اور ثقافتی ورثے کا عالمی تعلیمی مطالعہ ہے۔ عالمی انڈولوجی کانفرنس ۲۰؍ سے ۲۲؍نومبر تک احمد آباد میں واقع اڈانی کارپوریٹ ہاؤس میں منعقد کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سدھانت چترویدی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کو دل کے کافی قریب فلم مانتے ہیں
ادیشہ میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے نیا قانون
ادیشہ کابینہ نے غیر قانونی کان کنی کو روکنے اور معدنیات کی قانونی تجارت، ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کو منظم کرنے کے لیے ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ قائم کرنے کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے ۱۸؍ سال پرانے اصول کو منسوخ کرنے اور ایک نیا اور جدید اصول نافذ کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ انتظامی آسانی اور موثر کنٹرول کے لیے ادیشہ حکومت نے موجودہ ادیشہ معدنیات (چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کان کنی کی روک تھام اور قبضے، ذخیرہ، تجارت اور نقل و حمل) کے ضوابط،۲۰۰۷ء کو منسوخ کرکے ادیشہ معدنیات (غیر قانونی کان کنی کی روک تھام اور تجارت، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کا ضابطہ) قواعد،۲۰۲۵ء بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادیشہ کے نئے معدنیات (غیر قانونی کان کنی کی روک تھام اور تجارت، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کا ضابطہ) رولز، ۲۰۲۵ء کان کنی کے لیز ہولڈرز کے لیے پریشانی سے پاک ماحول کو یقینی بنائے گا، جس سے ریاست میں کاروبار کرنا آسان ہوگا۔