• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے بنگلہ دیش کو ۲۱؍ جنوری تک کا وقت

Updated: January 20, 2026, 3:56 PM IST | Agency | New Delhi/London

بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میںعالمی کپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اورموجودہ درجہ بندی کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کوموقع دیاجاسکتا ہے۔

Bangladesh Cricket Board does not want to send its team to India. Picture: INN
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم ہندوستان نہیں بھیجنا چاہتا۔ تصویر: آئی این این

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے کہا ہے کہ وہ۲۱؍ جنوری تک واضح کرے کہ آیاوہ۲۰۲۶ء کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا اور اس کی ٹیم میچ کھیلنے کیلئے ہندوستان جائے گی یا نہیں۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق  آئی سی سی نے بی سی بی کویہ ڈیڈ لائن ۱۷؍ جنوری کو ڈھاکہ میں ہونے والی میٹنگ  میں دی۔آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان ایک ہفتے میں یہ دوسری ملاقات تھی۔ بی سی بی نے واضح کیا کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہے لیکن ہندوستان سے باہر۔ بی سی بی نے کہا کہ اسے ٹیم کے ہندوستان  میں کھیلنے کی صورت میں ان کی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں۔ بی سی بی نے مشورہ دیا کہ ان کے میچز ٹورنامنٹ کے شریک میزبان سری لنکا میں کرائے جائیں۔اس کیلئےاس نے آئر لینڈ سے اپنا گروپ تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھاجسے مسترد کردیاگیا ۔آئر لینڈ کے میچ سری لنکا میں ہوں گے۔آئی سی سی اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ آئی سی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور بنگلہ دیش کو گروپ سی میں کھیلنا ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اب حتمی فیصلہ بی سی بی پر چھوڑ رہا ہے۔ اگر بی سی بی نے ٹیم ہندوستان بھیجنے سے انکار کیا تو آئی سی سی بنگلہ دیش کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر سکتا ہے۔ موجودہ درجہ بندی کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کے منتخب ہونے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔۱۷؍ جنوری کی میٹنگ میں بی سی بی نے گروپ میں تبدیلی کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔ آئی سی سی نے بی سی بی کو یہ بھی یقین دلایا کہ بنگلہ دیش ٹیم کو کوئی خاص سیکوریٹی خطرہ نہیں ہے ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ اسے گروپ سی کے بجائے گروپ بی میں شامل کیا جائے۔بورڈ نے دلیل دی کہ اس سے بنگلہ دیش اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیل سکے گا ، اس طرح سفری اور سیکوریٹی خدشات کم ہوں گے۔واضح رہےکہ بنگلہ دیش میںہندوؤں پر مبینہ تشدد کے بعدکولکاتا کی آئی پی ایل ٹیم سے مستفیض الرحمٰن کو نکال دیاگیا تھاجس کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK