Inquilab Logo

ربادا پر جشن کے لئے لگی ایک میچ کی پابندی

Updated: January 18, 2020, 9:00 AM IST | Agency | Port Elizabeth

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے كیگسو ربادا کو انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کے معاملے میں ایک میچ کیلئے معطل کیا ہے۔

ربادا ۔ تصویر : آئی این این
ربادا ۔ تصویر : آئی این این

 پورٹ ایلزبیتھ  : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے كیگسو ربادا کو انگلینڈ کے خلاف  جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کے معاملے میں ایک میچ کیلئے معطل کیا ہے۔اس معطلی کی وجہ سے اب ربادا ۴؍ ٹیسٹ  میچوں کی سیریز کے فائنل میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ ربادا نے اپنی غلطی کو قبول کر لیا ہے اور انہیں میدان پر ان کے  اشتعال انگیز رویے کیلئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیا گیا ہے۔
 اس پابندی کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹویٹر پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے آئی سی سی کے اس فیصلے کو مکمل طور بیجا بتایا۔ وان نے لکھاکہ  ربادا کو ایک وکٹ کے جشن کے لئے ایک میچ کی پابندی مل گئی، یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔ اوور ریٹ اور سست کھیل کا کچھ نہیں ہوا۔ صرف ایک وکٹ کے جشن پر پابندی۔ یہ دنیا پاگل ہے۔
 انگلینڈ کے ہی سابق کپتان ناصر حسین نے بھی آئی سی سی کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔ میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے ا سٹمپس سے پہلے تک ۴؍ وکٹ لئے جبکہ انگلینڈ کے اوپنرس نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK