گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد صوفیہ ڈنکلی (ناٹ آؤٹ ۸۱) اور ہیتھر نائٹ (۴۳) کی عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۲۱؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: May 23, 2025, 1:04 PM IST | Agency | Canterbury
گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد صوفیہ ڈنکلی (ناٹ آؤٹ ۸۱) اور ہیتھر نائٹ (۴۳) کی عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۲۱؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔
گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد صوفیہ ڈنکلی (ناٹ آؤٹ ۸۱) اور ہیتھر نائٹ (۴۳) کی عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۲۱؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔
سینٹ لارینس گراؤنڈ میں بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لئے اتری ویسٹ انڈیز کیلئے کپتان ہیلی میتھوز نے آخر تک مورچہ سنبھالے رکھا۔ میتھوز نے ۶۷؍گیندوں پر ۱۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ (ناٹ آؤٹ ۱۰۰) رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ مینڈی مینگرو (۱۷) اور ایس غزنوی(۱۱) رن کا تعاون دیا۔ ویسٹ انڈیز کے ۵؍ بلے بازدہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ ۲۰؍اوور میں ۷؍ وکٹوں پر ۱۴۶؍رنوں کا اسکور بنایا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے لئے لارین بیل نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ لنسی اسمتھ، ایملے آرلٹ اور ای سی وونگ نے ایک ایک بلے بازکو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بلے بازی کیلئے اتری انگلینڈ کے لئے ڈینیئل وہائٹ اور صوفیہ ڈنکلی کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے ۵۱؍ رن جوڑے۔ چھٹے اوور میں جی جیمز نے ڈینیئل وہائٹ (۱۷) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد صرف ۵؍ رن کے اضافے پر انگلینڈ نے کپتان نیٹ سیور برنٹ (صفر) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد بلے بازی کےلئے آئی ہیتھر نائٹ نے صوفیہ ڈنکلی کے ساتھ اننگز سنبھالی اور تیزی سے رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان ۹۴؍ رنوں کی میچ جیتنے والی ناٹ آؤٹ شراکت ہوئی۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ۱۶ء۳؍ اوور میں ۲؍ وکٹوں پر ۱۵۰؍رن بنا کر میچ ۸؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں ایک صفرسے برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیمز اور فلیچر نے ایک ایک بلے بازکو آؤٹ کیا۔