Inquilab Logo Happiest Places to Work

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میں انگلینڈ نے۵۶۵؍رن پر اننگز ڈکلیئر کی

Updated: May 24, 2025, 12:37 PM IST | Agency | Nottingham

جیک کراؤلی (۱۲۴)، بین ڈکٹ (۱۴۰) اور اولی پوپ (۱۷۱) کی شاندار سنچریوں اور ہیری بروک (۵۸) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت انگلینڈ نے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کے دوسرے دن ۶؍ وکٹ پر ۵۶۵؍ رن بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

جیک کراؤلی (۱۲۴)، بین ڈکٹ (۱۴۰) اور اولی پوپ (۱۷۱) کی شاندار سنچریوں اور ہیری بروک (۵۸) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت انگلینڈ نے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کے دوسرے دن ۶؍ وکٹ پر ۵۶۵؍ رن بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی۔
 ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں جمعہ کو انگلینڈ نے کل کے ۳؍ وکٹ پر۴۹۸؍ رن کے اسکور سے آگے کھیل شروع کیا۔ ٹیم کے اسکور میں صرف ۴؍ رن کا اضافہ ہوا تھا کہ ٹنکا چیوانگا نے اولی پوپ کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو دن کی پہلی کامیابی دلائی۔ اولی پوپ نے۱۶۶؍ گیندو ں پر۲۴؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۱۷۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بلے بازی کیلئے اترے  کپتان بین اسٹوکس (۹؍رن) اور اس کے بعد ہیری بروک۵۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کو  مزاربانی نے آؤٹ کیا۔ ہیری بروک کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے ۶؍ وکٹوں پر ۵۶۵؍رن  کے اسکور پر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جیمی اسمتھ ۴؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل جیک کراؤلی (۱۲۴؍رن)،  بین ڈکٹ (۱۴۰؍ رن) اور اولی پوپ (ناٹ آؤٹ ۱۶۹؍رن)  کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن زمبابوے کے خلاف ۳؍ وکٹ پر۴۹۸؍ رن بنا کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں جمعرات کی دیر رات تک کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے آئی اور جیک کراؤ لی اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے  ۲۳۱؍ رن کی شراکت کی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK