Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی۔۲۰؍سیریز: انگلینڈ نے ونڈیز کا مکمل صفایا کردیا

Updated: May 28, 2025, 12:53 PM IST | Agency | Chelmsford

خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری میچ میں۱۷؍رنوں سے ہرادیا، ہیتھر نائٹ کی ہاف سنچری۔

West Indies` Hayley Mathews. Photo: INN
ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز۔ تصویر: آئی این این

 ہیتھر نائٹ (ناٹ آؤٹ ۶۶) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی۔ ۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۱۷؍رنوں سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز تین صفرسے جیت لی۔ 
  ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اووروں میں ۵؍ وکٹ پر ۱۴۴؍ رن بنائے۔ ہیتھر نائٹ نے ۴۷؍ گیندوں میں (ناٹ آؤٹ ۶۶) کی اننگز کھیلی۔ نیٹ سیور برنٹ ۳۷؍ اور ایمی جونز نے۲۲؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ جیڈا جیمز اور جے کلاکسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
  اس کے بعد بلے بازی کیلئے اتری ویسٹ انڈیز کے بلے باز انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کے سامنے نہ ٹھہر سکیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ہیلی میتھیوز نے ۵۴؍ گیندوں پر ۷۵؍ رن بنائے۔ ریلیانا گریمنڈ (۱۵) اور شبیکا گجنبی (۱۴) رنوں کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی ۷؍ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکیں۔ انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ ۲۰؍اووروں میں ۸؍ وکٹوں پر ۱۲۷؍رن ہی بنا سکی اور ۱۷؍رن سے میچ ہار گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل، ایملی آرلوٹ، شارلٹ ڈین اور لنسی اسمتھ نے ۲۔ ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ۳؍ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو `پلیئر آف دی میچ اور `پلیئر آف دی سیریز سے نوازا گیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK