Inquilab Logo

بارسلونا نے بلباؤ کو ہرایا، لیونل میسی نے۲؍گول کئے

Updated: January 08, 2021, 10:58 AM IST | Agency | Barcelona

بارسلونا فٹبال کلب کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کے ذریعے کئے گئے ۲؍شاندار گول کی مدد سے بارسلونا نے ہسپانوی لیگ لا لیگا میں ایتھلیٹک بلباؤ کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے دی۔

Lionel Messi .Picture :INN
لیونل میسی۔ تصویر:آئی این این

بارسلونا فٹبال کلب کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کے ذریعے کئے گئے ۲؍شاندار گول کی مدد سے بارسلونا نے ہسپانوی لیگ لا لیگا میں ایتھلیٹک بلباؤ کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے دی۔ایک دیگر مقابلے میں تیسرے درجہ کی ٹیم نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دیتے ہوئے اسے کوپا ڈیل رے مقابلے سے باہر کردیا۔ ایتھلیٹک بلباؤ کو ایناکی ولیمس نے کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرتے ہوئے برتری دلا دی تھی۔بارسلونا کی جانب سے نوجوان کھلاڑیں پیڈرو گونزالیز نے ۱۴؍ویں منٹ گول کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔اس کے بعد لیونل میسی نے کھیل کے ۳۸؍ویں اور ۶۲؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم بارسلونا کو پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچا دیا۔بلباؤ کو اپنے نئے منیجر مارسلونو ٹوریل کی قیادت میں پہلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوپا ڈیل رے مقابلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو تیسرے درجہ کی ٹیم کورنیلو کے خلاف ایک صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے سبب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کوپا ڈیل رے مقابلے سے باہر ہوگئی۔اب ایٹلیٹیکو کو گاب اپنی ساری توجہ لا لیگا پر ہی مرکوز کرنی ہوگی۔کورنیلو کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل سے سب کو حیران کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK