Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا فٹبال کلب یوئیفا چمپئن لیگ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے پُرعزم

Updated: April 09, 2025, 10:13 AM IST | Barcelona

چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کا مقابلہ جرمنی کے فٹبال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ سے۔ جرمن کلب کے مقابلے بارسلونا کا پلڑا بھاری۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بارسلونا فٹبال کلب کی ٹیم اس سیزن کے چمپئن  لیگ ٹائٹل کی مضبوط دعویدار ہے۔ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں اس کا مقابلہ جرمنی کے فٹبال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ سے ہوگا۔ بارسلونا نے بینفیکا پر۱۔۴؍گول  کے مجموعی اسکور سے کامیابی حاصل کی، جو کہ اس کا۲۰؍ واں کوارٹر فائنل تھا۔ بارسلونا فٹبال کلب  نے یورپ کی ٹاپ ۵؍ لیگز میں سب سے زیادہ گول(۱۴۱؍گول) کئے ہیں۔ دریں اثنا، نیکو کوواچ کی قیادت میں ڈورٹمنڈ نے بنڈس لیگا کے ٹاپ ۴؍ میں جگہ بنانے کی اپنی امیدوں کو زندہ کر دیا ہے۔
 اس سال کے مقابلے میں بارسلونا اور ڈورٹمنڈ پہلے ہی ٹکرا چکے ہیں۔ بارسلونا نے لیگ مرحلے کے دوران۲۔۳؍گول  کے کم  فرق  سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب جب وہ ایسٹیڈی اولمپک لوئس کمپنیز میں دوبارہ ملنے کی تیاری کر رہے ہیںتو توقع ہے کہ بارسلوناپہلے مرحلے میں برتری حاصل کر لے گا۔ میچ سے پہلے  ہونے والے سروے کے مطابق  بارسلونا۶۵ء۷؍ فیصد  جیتتاہوا نظر آرہا ہے ، جب کہ ڈورٹمنڈ کے پاس پہلی لیگ کے بعد برتری حاصل کرنے کا۱۶ء۱؍  فیصد امکان ہے۔

یہ بھی پڑھئے: لکھنؤ سپرجائنٹس کی ۴؍ رن سے قریبی فتح

بارسلونا ڈورٹمنڈ کے ساتھ ۵؍ یورپی مقابلوں میں ناقابل شکست رہا ہے۔صرف لیون، نیپولی اور ویرڈر بریمن کے خلاف اس نے بغیر ہارے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔بارسلونا کے کھلاڑی  فلک نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کے خلاف  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔  بارسلونا کے   چمپئن  لیگ کی تاریخ میں فی گیم اوسط (۳ء۲ ) سب سے زیادہ گول کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ اس سیزن میں، انہوں نے مقابلے میں ۳۲؍گول اسکور کئے ہیں، جو  ۱۲۔۲۰۱۱ءکے بعد سے ان کا بہترین گول ہے جب انہوں نے ۳۵؍ گول کئے تھے۔ ان کا ریکارڈ۰۰۔۱۹۹۹ء میں۴۵؍ گول  کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK