Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا کی لالیگا میں حکمرانی برقرار: ریئل کو ہرا کر لگاتار دوسری بار خطاب جیتا

Updated: May 11, 2026, 6:03 PM IST | Barcelona

ہینسی فلک کی زیرِ نگرانی بارسلونا نے لالیگا میں اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کیمپ نو میں کھیلے گئے فیصلہ کن ایل کلاسیکو میں بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریئل میڈرڈ کو۰۔۲؍ گول سے شکست دے کر تین میچز قبل ہی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Barcelona Team.Photo:X
بارسلونا کی ٹیم۔ تصویر:ایکس

ہینسی فلک کی زیرِ نگرانی بارسلونا نے لالیگا میں اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کیمپ نو میں کھیلے گئے فیصلہ کن ایل کلاسیکو میں بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریئل میڈرڈ کو۰۔۲؍ گول  سے شکست دے کر تین میچز قبل ہی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کاتالان کلب نے دوسرے نمبر پر موجود رئیل  میڈرڈ پر۱۴؍ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔


۱۸؍سالہ نوجوان اسٹار الامین جمال اس سیزن میں بارسلونا کی فتح کے سب سے بڑے معمار ثابت ہوئے۔ انہوں نے لالیگا میں ۱۶؍ گول اسکور کیے اور ۱۲؍ گولز میں معاونت فراہم کی۔ سیزن کے آغاز میں انجری اورکچھ نجی مسائل کے باوجود، فروری میں ویلارئیل کے خلاف ہیٹ ٹرک نے ان کے اعتماد کو بحال کیا، جس کے بعد وہ ناقابلِ تسخیر نظر آئے۔
بارسلونا کے پاس ریال میڈرڈ کی طرح مالی وسائل تو نہیں تھے، لیکن پوری ٹیم نے مل کر خلا کو پُر کیا۔ پیڈری گونزالیز نے مڈ فیلڈ میں عالمی معیار کی کارکردگی دکھائی۔گول اسکورنگ میں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار کرنے کے بجائے رابرٹ لیوانڈوسکی، فیران ٹوریس اور رافینہ سب نے ۱۰؍سے زائد گولز کیے۔قرض پر آئے ہوئے مارکس رشفورڈ، فرمین لوپیز اور دانی اولمو نے بھی اہم مواقع پر ٹیم کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان واحد اداکار ہیں جو کبھی میرے قد سے غیرمحفوظ نہیں ہوئے: پوجا بترا


 ریئل  میڈرڈ کے لیے یہ سیزن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ رہا۔ جنوری میں ژابی الونسو کو فارغ کیے جانے اور کایلیان ایمباپے کی آمد کے باوجود ٹیم میں توازن پیدا نہ ہو سکا۔ ایمباپے، وینیشیئس جونیئر اور جوڈ بیلنگھم کی موجودگی کے باوجود میڈرڈ کی ٹیم وہ نتائج نہ دے سکی جس کی ان سے توقع تھی۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر آر سی بی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست


نومبر۲۰۲۵ء میں اپنے تاریخی اسٹیڈیم کیمپ نو کی جزوی تعمیر کے بعد واپسی بارسلونا کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی۔ اس سیزن میں وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ناقابلِ شکست رہے ہیں۔ اگر وہ ریئل بیٹس کے خلاف اپنا آخری ہوم میچ جیت جاتے ہیں، تو وہ پورے سیزن میں گھر پر ایک بھی پوائنٹ ضائع نہ کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK