بھونیشور کمار (چار وکٹیں اور ناٹ آؤٹ سات رنز) اور کرونال پانڈیا (۷۳؍ رنز) کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نےانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۵۴؍ویں میچ میں آخری گیند پر ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 3:53 PM IST | Raipur
بھونیشور کمار (چار وکٹیں اور ناٹ آؤٹ سات رنز) اور کرونال پانڈیا (۷۳؍ رنز) کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نےانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۵۴؍ویں میچ میں آخری گیند پر ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھونیشور کمار (چار وکٹیں اور ناٹ آؤٹ سات رنز) اور کرونال پانڈیا (۷۳؍ رنز) کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۵۴؍ویں میچ میں آخری گیند پر ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست پہنچ گئی، جبکہ ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
آخری اوور میں آر سی بی کو جیت کے لیے ۱۵؍ رنز درکار تھے۔ روماریو شیفرڈ ۱۱؍ گیندوں پر۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بھونیشور کمار نے ایک شاندار چھکا لگا کر میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔ آخری گیند پر دو رنز درکار تھے اور راسخ سلام نے مڈ آن کی جانب شاٹ کھیل کر دو رنز مکمل کیے اور آر سی بی کو یادگار فتح دلا دی۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب آر سی بی نے لیگ مرحلے میں ممبئی انڈینز کو دونوں میچوں میں شکست دی ہو۔ ۱۶۷؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کی شروعات اچھی نہ رہی اور اس نے ۳۹؍ رنز تک اپنے تین اہم وکٹیں گنوا دیں۔ پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر دیپک چاہر نے وراٹ کوہلی کو صفر پر بولڈ کر کے ممبئی کو پہلی کامیابی دلائی۔ تیسرے اوور میں چاہر نے دیودت پڈیکل (۱۲؍رن) کو بھی آؤٹ کر دیا۔ کپتان رجت پاٹیدار (۸؍رن ) کو کوربن بوش نے پویلین بھیجا۔
اس کے بعد کرونال پانڈیا اور جیکب بیتھل نے چوتھے وکٹ کے لیے ۵۵؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ کوربن بوش نے ۱۳؍ویں اوور میں بیتھل (۲۶؍رن) کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑی۔ بوش نے ۱۶؍ویں اوور میں جتیش شرما (۱۸؍رن ) اور ٹم ڈیوڈ (صفر) کو بھی آؤٹ کیا۔ ۱۸؍ویں اوور میں ایم غضنفر نے کرونال پانڈیا کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو مشکل میں ڈال دیا۔ کرونال نے ۴۶؍گیندوں پر چار چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے ۷۳؍رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
Bhuvneshwar Kumar. Right-arm medium bowler. 𝘙𝘪𝘨𝘩𝘵 𝘩𝘢𝘯𝘥 𝘣𝘢𝘵. And yes, he takes his batting quite seriously. 💪🔥#PlayBold #ನಮ್ಮRCB #IPL2026 pic.twitter.com/iRR0OwR8cB
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) May 11, 2026
آخری اوور میں راج باوا نے روماریو شیفرڈ (۶؍رن) کو آؤٹ کیا، لیکن آر سی بی نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۷؍ رنز بنا کر دو وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابی حاصل کر لی۔ بھونیشور کمار سات رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ راسخ سلام تین رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے کوربن بوش نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دیپک چاہر نے دو جبکہ راج باوا اور ایم غضنفر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آر سی بی نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ممبئی کی ٹیم کو بھونیشور کمار کی شاندار بولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے تین ٹاپ بلے باز صرف ۲۸؍ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ریان رکلٹن (۲)، روہت شرما (۲۲) اور کپتان سوریہ کمار یادو (صفر) نمایاں وکٹیں تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:والمارٹ کے صدر نے ہندوستان کو دنیا کا گروتھ انجن قراردیا
اس کے بعد نمن دھیر اور تلک ورما نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے ۸۲؍ رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ۱۳؍ویں اوور میں رسخ سلام نے نصف سنچری کے قریب پہنچے نمن دھیر کو بولڈ کر کے یہ شراکت ختم کی۔ نمن نے ۳۲؍ گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ۴۷؍ رنز بنائے۔۱۶؍ویں اوور میں روماریو شیفرڈ نے ول جیکس (۱۰) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ۱۸؍ویں اوور میں بھونیشور کمار نے تلک ورما کو پویلین بھیج دیا۔ تلک نے ۴۲؍ گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ۵۷؍ رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھئے:کنال کھیمو نے ’’مڈگاؤں ایکسپریس ۲‘‘ کی تصدیق کی
۱۹؍ویں اوور میں ہیزل ووڈ نے راج باوا (۱۵؍رن) کو آؤٹ کیا۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں سات وکٹوں پر ۱۶۶؍ رنز بنائے۔ کوربن بوش (۵؍رن) اور دیپک چاہر ایک رن ناٹ آؤٹ رہے۔ آر سی بی کی جانب سے بھونیشور کمار نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راسخ سلام، روماریو شیفرڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔