• Fri, 19 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا کی فیصلہ کن جیت، کوپا ڈیل رے میں کامیابیوں کا سفر جاری

Updated: December 19, 2025, 12:10 PM IST | Madrid

تیسرے درجے کی ٹیم سی ڈی گواڈالاہارا کو۰-۲؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

Fermin Lopez celebrates after Barcelona`s first goal. Photo: INN
فرمین لوپیزبارسلونا کے پہلے گول کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اسپینش کوپا ڈیل رے کپ کی دفاعی چمپئن ایف سی بارسلونا نے سخت مقابلے کے بعد تیسرے درجے کی ٹیم سی ڈی گواڈالاہارا کو۰-۲؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو کھیلے گئے اس میچ میں دفاعی چمپئن بارسلونا کے کوچ ہانسی فلک نے مضبوط ٹیم میدان میں اتاری جس میں مارکس راشفورڈ اور لامین یامال شامل تھے، تاہم بارسلونا کو سخت مقابلے کے دوران منظم اور جان لڑانے والی حریف ٹیم گواڈالاہارا کی دفاعی لائن توڑنے میں طویل وقت لگا۔ میچ کا پہلا گول۷۷؍ ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب فرینکی ڈی یونگ کے کراس پر اینڈریاس کرسٹینسن نے ہیڈر ڈیفلیکشن کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ 
اس برتری کے بعد بارسلونا نے دباؤ برقرار رکھا اور میچ کے آخری لمحات میں مارکس راشفورڈ نے لامین یامال کے شاندار پاس پر گول کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔ واضح رہے کہ راشفورڈ اس سے قبل بھی دو بار گول کرنے کے قریب پہنچے تھے، تاہم گواڈالاہارا کے گول کیپر دانی ویسینتے نے شاندار سیوز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کافی دیر تک مقابلے میں رکھا۔ بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جبکہ گواڈالاہارا بھرپور مزاحمت کے باوجود باہر ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK