Inquilab Logo Happiest Places to Work

باسکٹ بال: قطر نے ہندوستان کو ہرادیا

Updated: March 01, 2026, 11:08 AM IST

ہندوستانی باسکٹ بال ٹیم کو قطر کے خلاف اپنے تیسرے فیبا ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کوالیفائر گروپ ’ڈی‘ میچ میں ۷۳۔ ۹۹؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی باسکٹ بال ٹیم کو قطر کے خلاف اپنے تیسرے فیبا ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کوالیفائر گروپ ’ڈی‘ میچ میں ۷۳۔ ۹۹؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سنیچر کو کھیلے گئے مقابلے میں برینڈن گوڈون نے میزبان ٹیم کیلئے سب سے زیادہ ۲۳؍ پوائنٹس بنائےجبکہ کنور سندھو ۱۵؍پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی ۷۵؍ویں نمبر کی ہندوستانی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ پرنسپال سنگھ نے ہندوستان کیلئے فری تھرو سے اسکور آگے بڑھایا، اس سے پہلے برینڈن گوڈون اور ٹائلر ہیریس نے قطر کو میچ پر قابو پانے میں مدد دی، جس سے میزبان ٹیم پہلے کوارٹر کے آخر میں ۱۷۔ ۲۸؍ سے آگے ہو گئی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر کی شروعات کنور سندھو کے تھری پوائنٹر سے کی، جس نے پورے وقت کیلئے ماحول بنایا۔ انہوں نے دوسرے کوارٹر میں قطر کو۱۷۔ ۲۶؍ سے ہرایا، جس سے وقفے تک اسکور ۴۳۔ ۴۵؍ ہو گیا۔ اس کے بعد دنیا کی ۷۸؍ویں نمبر کی ٹیم قطر نے تیسرے کوارٹر میں ہندوستان کو۹۔ ۳۰؍ سے شکست دے کر میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ تیسرے کوارٹر کے بعد ہندوستان نے چوتھے کوارٹر میں رفتار واپس پانے کی کوشش کی اور ۲۱؍ پوائنٹس بنانے میں کامیاب رہا جو قطر سے اب بھی تین کم تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK