• Sat, 24 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈومبیولی: پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کینرا بینک کا اے ٹی ایم سیٖل

Updated: October 24, 2026, 11:34 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Dombivli

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر’ زیرو ٹالرنس پالیسی‘ اپناتے ہوئے تجارتی و مالیاتی اداروں کیخلاف سخت قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر’ زیرو ٹالرنس پالیسی‘ اپناتے ہوئے تجارتی و مالیاتی اداروں کیخلاف سخت قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ بار بار کے قانونی نوٹس اور یاد دہانیوں کے باوجود بقایا ٹیکس جمع نہ کرانے پر کارپوریشن کے عملہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ڈومبیولی میں واقع کینرا بینک کا اے ٹی ایم سیٖل کر دیا ہے۔ ڈومبیولی (مشرق) میں پاٹکر چیریٹیبل ٹرسٹ کی عمارت میں واقع کینرا بینک پر پراپرٹی ٹیکس کی مد میں پورے ۴۸ ؍لاکھ ۹۲؍ ہزار ۸۷۷؍ روپے کے خطیر بقایا جات واجب الادا تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ایس آئی آر اور گیانیش کمار کیخلاف احتجاج

کے ڈی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر کی جانب سے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو وصولی کا خصوصی ہدف سونپا گیا ہے کیونکہ پراپرٹی ٹیکس ہی میونسپل کارپوریشن کی آمدنی کا بنیادی اور سب سے اہم ذریعہ ہے۔ اس وصولی مہم کے تحت ’ایف‘ وارڈ انتظامیہ نے کارروائی کا عمل تیز کر رکھا ہے۔کارپوریشن حکام نے بتایا کہ بقایا ٹیکس کی ادائیگی کے سلسلے میں کینرا بینک انتظامیہ کو ۲؍ مرتبہ باضابطہ تحریری خطوط ارسال کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ میونسپل حکام نے  بذات خود بینک کے برانچ منیجر سے بالمشافہ ملاقات کرکے بقایا رقم کی جلد از جلد ادائیگی کے لئے بارہا تاکید کی تھی۔ تاہم بینک کی جانب سے کوئی مثبت ردِعمل سامنے نہ آنے اور مسلسل ٹال مٹول کے بعد کارپوریشن نے جمعہ کو کارروائی کرتے ہوئے بینک کے اے ٹی ایم کو باقاعدہ سیٖل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK