پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے روزاتوار کو کھیل کے اختتام تک ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۱۳؍ رن بنالیے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 12, 2025, 8:05 PM IST | Lahore
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے روزاتوار کو کھیل کے اختتام تک ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۱۳؍ رن بنالیے ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے روزاتوار کو کھیل کے اختتام تک ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۱۳؍ رن بنالیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
Final Drinks Break. 🍸
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 12, 2025
An hour left in the day’s play with Pakistan at 248/5 after 73 overs. 🏏 #TheProteas Men will be pushing to finish strong with a few late wickets. 💪 pic.twitter.com/yPM6YY8uLT
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔ کپتان شان مسعود اور امام الحق نے۱۶۱؍ رن کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو استحکام بخشا۔ شان مسعود۷۶؍ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چائے کے وقفے سے پانچ منٹ قبل امام الحق ۹۳؍رن پر کیچ آؤٹ ہوکر سنچری سے محروم ہوگئے۔ سعود شکیل بھی پہلی ہی گیند پر بولر کو کیچ تھما بیٹھے۔ بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ۲۳؍ رن بناکر چلتے بنے۔
یہ بھی پڑھیئے:ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناروے نے اسرائیل کو دبوچ لیا
محمد رضوان ( ناٹ آؤٹ۶۲؍رن ) اور آغا سلمان ( ناٹ آؤٹ ۵۲؍رن) نے چھٹے وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ شراکت کی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے دو جبکہ کگیسو ربادا پرینیلان سبرائین اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں۳۸؍ سالہ آصف آفریدی آغاز نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم مینجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو موقع دینے پر آمادہ ہوگئی تھی۔ پاکستان ٹیم دو اسپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہے۔ پاکستان پلیئنگ الیون: امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان جنوبی افریقا پلیئنگ الیون: ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر