ارلنگ ہالینڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ناروے نے اسرائیل کو ۰۔۵؍گول سے شکست دے کر۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرلی۔
EPAPER
Updated: October 12, 2025, 7:07 PM IST | London
ارلنگ ہالینڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ناروے نے اسرائیل کو ۰۔۵؍گول سے شکست دے کر۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرلی۔
ارلنگ ہالینڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ناروے نے اسرائیل کو ۰۔۵؍گول سے شکست دے کر۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح نے ناروے کی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدوں کو حوصلہ بخشا ہے جو کہ ۱۹۹۸ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں پہنچ سکتاہے۔ ہالینڈ کی ۴۶؍بین الاقوامی میچوں میں ان کی چھٹی ہیٹ ٹرک تھی۔
𝟓𝟎 𝐟𝐨𝐫 𝐄𝐫𝐥𝐢𝐧𝐠 🇳🇴
— Fotballandslaget (@nff_landslag) October 11, 2025
Gratulerer så mye til Erling som i kveld rundet 50 landslagsmål! pic.twitter.com/fgVXOmUswG
ناروے کی شاندار جیت نے گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود اٹلی پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ ناروے گروپ وَن میں ۱۸؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اٹلی۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ پیچھے ہے اور ایک میچ باقی ہے۔ نومبر میں ہونے والا یہ اہم میچ اٹلی کے لیے چیزوں کا رخ موڑنے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، اسپین اور پرتگال جیسے پاور ہاؤسیز نے گھریلو جیت کے ساتھ اپنی مہم کو مضبوطی فراہم کی ہے، ۳؍ میچوں سے ۹؍پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ گروپ ای میں اسپین نے جارجیا کو ۰۔۲؍ سے شکست دی جبکہ گروپ ایف میں کرسٹیانو رونالڈو کی پنالٹی مس کرنے کے باوجود پرتگال نے آئرلینڈ کو ۰۔۱؍ سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیئے:لیونل میسی کے دو گول سے انٹرمیامی فٹبال کلب فاتح
دیگر میچوں میں ترکی نے بلغاریہ کو ۱۔۶؍ سے ہرا کر اسپین سے ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ گروپ ایف میں ہنگری نے آرمینیا کو۰۔۲؍ گول سے شکست دی۔ گروپ کے میں انگلینڈ نے اپنا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا جبکہ البانیہ نے سربیا کو ۰۔۱؍ سے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ لاتویا اور انڈورا کے درمیان میچ۲۔۲؍گول سے برابر رہا۔
⏹️90+7` TERMINA A PARTIDA ⏰
— Portugal (@selecaoportugal) October 11, 2025
𝗦𝗢𝗠𝗢𝗦 𝗣𝗢𝗥𝗧𝗨𝗚𝗔𝗟! ❤️🔥#FazHistória | #PORIRL #WCQ pic.twitter.com/GnR4mnk5SK
پرتگال کی آئرلینڈپر انجری ٹائم میں فتح
پرتگال کے روبن نیوس نے اسٹاپیج ٹائم گول کر کے آئرلینڈ کے خلاف۰۔۱؍ کی جیت چھین لی، جس نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ گروپ ایف میں پرتگال کا ۱۰۰؍ فیصد ریکارڈ محفوظ کر لیا اور ٹاپ پوزیشن کو مستحکم کر لیا۔ پرتگال مہم کے نصف مرحلے میں نو پوائنٹس پر چلا گیا، دوسرے نمبر پر موجود ہنگری کے ۵؍ پوائنٹس ہیں۔ نیویس نے ہفتے کے روز اپنے پہلے بین الاقوامی گول کے لیے جوزے الولیڈے کی مدد سے اضافی وقت میں گول کیا۔