• Sun, 08 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی سی سی آئی کے معاہدوں کا اعلان، روہت اور وراٹ کی تنزلی، بی زمرہ میں منتقل

Updated: February 08, 2026, 11:33 AM IST | Mumbai

اس سے قبل دونوں ہی لیجنڈ کھلاڑی اے پلس لیول پر تھے لیکن اس مرتبہ چند ہی کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی نے اے زمرے کا کانٹریکٹ دیا ہے ۔

Rohit Sharma and Virat Kohli have been given category B this time. Photo: INN
روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو اس مرتبہ بی زمرہ دیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سے ریٹائر ہو چکے سابق کپتان روہت شرما اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی مرکزی معاہدہ فہرست میں اے پلس سے بی زمرے میں منتقل کردئیے گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس بار کسی بھی کھلاڑی کو اے پلس زمرے میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیسٹ کپتان شبھ من گل، تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کو مرکزی معاہدے کے اے زمرے میں رکھا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی کپتان سوریہ کمار یادو بی زمرے میں شامل کئے گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر بی سی سی آئی نے اے پلس زمرہ ہی ختم کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ آئندہ برسوں میں اگر کوئی کھلاڑی اے پلس زمرہ تک پہنچے گا تو اسے یہ کانٹریکٹ دینے پر غور کیا جائے گا۔ فی الحال اس زمرے میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اگلے مالی سال کے لئے مرکزی معاہدہ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست کی منظوری دی ہے جس میں مجموعی طور پر پورے ملک سے ۳۰؍ کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ 
اس فہرست کے مطابق اے زمرہ میں ٹیسٹ کپتان شبھ من گل، تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آل رائونڈر رویندر جڈیجہ شامل ہیں۔ بی زمرہ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، واشنگٹن سندر، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، محمد سراج، رشبھ پنت، کلدیپ یادو، یشسوی جیسوال اور شریس ایّر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سی زمرہ میں اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، سنجو سیمسن، عرشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، دھرو جوریل، ہرشت رانا، ورن چکرورتی، نتیش کمار ریڈی، ابھیشیک شرما، سائی سدرشن، روی بشنوئی اور رتوراج گائیکواڑکو شامل کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK