ہندوستان کی یکروزہ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی آئندہ سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی۔۲۰؍عالمی کپ میں کھیلنا چاہتے ہیں تو بی سی سی آئی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: November 24, 2023, 11:16 AM IST | Abhishek Tripathi | New Delhi
ہندوستان کی یکروزہ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی آئندہ سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی۔۲۰؍عالمی کپ میں کھیلنا چاہتے ہیں تو بی سی سی آئی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ہندوستان کی یکروزہ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی آئندہ سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی۔۲۰؍عالمی کپ میں کھیلنا چاہتے ہیں تو بی سی سی آئی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے روہت اور وراٹ کے مستقبل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ ہم نے ورلڈ کپ میں ۱۰؍میچ جیتے ہیں ۔ اس میں ٹیم کی کارکردگی خراب نہیں رہی۔ ان دونوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے اگر وہ کھیلنا چاہیں تو کھیلیں گے۔ باقی سلیکٹرز کو فیصلہ کرنا ہے کہ ٹیم میں کون رہےگا۔
ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ روہت شرما نے سلیکٹرز سے کہا ہے کہ اگر وہ ٹی۔ ۲۰؍ٹیم کے لئے ان کے نام پر غور نہیں کرتے ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ وراٹ اب بھی تمام فارمیٹ میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔ عہدیدار نے کہا کہ بی سی سی آئی بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے کسی بھی فارمیٹ کو چھوڑنے کو نہیں کہے گا۔ ویسے بھی اگلا ورلڈ کپ ۶۔۷؍ ماہ بعد ہونا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ روہت اور وراٹ نے گزشتہ سال کے ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ کا مختصر ترین فارمیٹ کیوں نہیں کھیلا تو ان کا کہنا تھا کہ اتنی کرکٹ ہو رہی ہے اور ان کی توجہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں پر مرکوز تھی۔ دونوں نے اسی لئے چھوٹے فارمیٹ میں شرکت نہیں کی تاکہ کچھ آرام مل سکے۔ انہیں اس فارمیٹ(ٹی ۔۲۰) سے ہٹایا نہیں گیا ہے، انہیں آرام دیا گیا ہے۔ فی الحال انہیں آسٹریلیا کے خلاف ۵؍میچوں کی ٹی ۔۲۰؍ سیریز میں بھی کئی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔