Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلجیم: ۱۷؍ ہزار بچے اپنے والدین کے ساتھ قید میں پرورش پا رہے ہیں: بیلجا نیوز

Updated: April 30, 2026, 12:06 PM IST | Brussels

بلجیم کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلجیم میں ۱۷؍ ہزار بچے اپنے والدین کے ساتھ قید میں پرورش پا رہے ہیں، لیکن رجسٹریشن کی کمی کی وجہ سے یہ بچے ’’پوشیدہ‘‘ ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

بیلجا نیوز ایجنسی نے منگل کوایک رپورٹ پیش کی جس کے مطابق بلجیم میں تقریباً۱۷۰۰۰؍بچےماں یا باپ یا دونوں کے ساتھ قید میں پرورش پارہے ہیں، لیکن رجسٹریشن کی کمی کی وجہ سے یہ بچے ’’پوشیدہ‘‘ ہیں۔اس تعداد میں فلینڈرز (شمال میں خود مختار ڈچ بولنے والا علاقہ) کے تقریباً۹۰۰۰؍ بچے بھی شامل ہیں۔چائلڈ رائٹس کمشنر نے کہا کہ جامع دستاویزکی کمی ،مؤثر پالیسی سازی اور سپورٹ سروسز تک رسائی میں رکاوٹ ہے، ساتھ ہی ایک مربوط، بچوں پر مبنی نقطہ نظر کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء وریجے یونیورسٹی برسلز کی تحقیق، بین الاقوامی مطالعات کے ساتھ، بتاتی ہے کہ والدین کی قید بچوں کی فلاح و بہبود، نشوونما اور حقوق کو متاثر کر سکتی ہے۔مطالعہ کے مطابق، ابتدائی مدد اور مناسب رہنمائی ان اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔بعد ازاں ایسے حالات میں بچے اکثر متعدد جذباتی مسائل کا سامنا کرتے ہیں، جن میں نقصان، اداسی، شرم، غصہ، خوف اور الجھن شامل ہیں۔انہیں اسکول اور سماجی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ خاندان میں مالی دباؤ حالاتِ زندگی کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے دو فلسطینی مبلغین پر مسجد اقصیٰ میں ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی

ذہن نشین رہے کہ مختلف جرائم کا ارتکاب کرنے والے مرد و خواتین جو جیل کی سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں، ان کے بچوں کی پرورش کیلئے کوئی سرپرست نہ ہونے کے سبب ، بچوں کو بھی ان والدین کے ساتھ جیل میں رکھا جاتا ہے، جو نادانستہ طور پر بچوں کو بھی جیل کی قید کے مساوی ہوجاتی ہے، تاہم ایسے بچوں کو مناسب مثبت ماحول سے محروم ہونا پڑتا ہے،اس کے علاوہ جیل کے محدود وسائل اور قانونی پیچیدگیاںانہیں دوستانہ ماحول فراہم کرنے سے قاصر ہوتی ہیں، جو ان کی شخصیت کی تعمیر میں منفی اثر ڈالتی ہے، یہ رپورٹ انہیں اثرات کا جائزہ پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وہائٹ ہاؤس ڈنر پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کے اہداف میں ایف بی آئی چیف شامل نہیں تھے

واضح رہے کہ والدین کی قید کے بارے میں معلومات ہمیشہ مناسب طریقے سے نہیں دی جاتیں، اور یہ نامکمل، تاخیر سے یا مکمل طور پر غیر موجود ہو سکتی ہیں۔اس کے علاوہ مختلف جیلوں میں ملاقات کے حالات بھی مختلف ہیں، کہیں نگرانی والے، بچوں کے لیے دوستانہ ماحول ہے تو کہیں زیادہ رسمی ترتیب جو بچوں کی ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK