• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: طبی لاپروائی اور بنیادی سہولیات کی کمی کی تصدیق کے بعد اسپتال سیٖل

Updated: November 26, 2026, 1:41 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں علاج کے دوران۳۳؍ سالہ نوجوان کی موت کے معاملے میں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے اوسوال واڑی کے نوبل اسپتال کو سیٖل کر دیا ہے۔

A health department official affixing a warning notice. Photo: INN
محکمہ صحت کا اہلکار انتباہی نوٹس چپکاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

یہاں علاج کے دوران۳۳؍ سالہ نوجوان کی موت کے معاملے میں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے اوسوال واڑی کے نوبل اسپتال کو سیٖل کر دیا ہے۔ مذکورہ کارروائی سول سرجن کے زریعہ طبی لاپروائی اور مطلوبہ طبی سہولیات کی کمی کی تصدیق کے بعد انجام دی گئی ہے۔ 

تقریباً پانچ ماہ قبل پیش آئے اس واقعے میں نارپولی پولیس پہلے ہی ایک ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف کیس  درج کر چکی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق۱۸؍ اپریل۲۰۲۶ء کو نتن وشوناتھ واگھمارے(۳۳) کو سینے میں درد کی شکایت پر نوبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ علاج کے دوران ڈاکٹر اسپتال سے چلے گئے اور دیگر طبی عملہ فون پر ملنے والی ہدایات کے مطابق علاج کرتا رہا۔ اگلے روز۱۹؍ اپریل کی صبح تقریباً۶؍ بج کر۴۵؍ منٹ پر نوجوان کی موت ہوگئی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے علاج میں لاپروائی کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: من مانا اور اضافی کرایہ لینے والے رکشا والوں پر کلیان آر ٹی او کی کارروائی

نارپولی پولیس نے علاج سے متعلق دستاویزات طبی رائے کیلئے ضلع سرجن، تھانہ کے پاس بھیجیں۔۲۷؍اگست کو موصول شدہ  میڈیکل کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر کے علاج کے طریقہ کار میں لاپروائی اور اسپتال میں مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہ کیے جانے کی نشاندہی کی گئی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے یکم اکتوبر کو بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعہ۱۰۶(۱) اور ۳(۵)  کے تحت ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف کیس  درج کیا تھا۔ تاہم کیس  درج ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر اہل خانہ اور امبیڈکر وادی کارکنوں سمیت مختلف سماجی تنظیموں نے ڈاکٹر کی گرفتاری اور اسپتال کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بالآخر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے تحقیقات کے بعد اسپتال کو سیل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK