Inquilab Logo

کورونا سے متاثر ہونے پر کھلاڑیوں کو باہر کردیا جائے گا : بورڈ

Updated: May 12, 2021, 1:17 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کی ٹیم کو متنبہ کیا اور کہا :خود کو سب سے الگ رکھیں او رمحتاط رہیں

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے تو اس کو ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔  ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کورانٹین ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔ ٹیم انڈیا۱۹؍مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے ۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو۱۰؍ روزقرنطین میں رہنا ہوگا۔  بایو ببل میں داخلے کے بعدہندوستانی کھلاڑی، معاون عملہ اور ان کے کنبے کے افراد کی پہلے روز ہی کورونا جانچ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی کھلاڑیوں کے لئے ایک اسپیشل بایو ببل تیار کرنا چاہتا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ ٹور پر جانے والے ۲۰؍کھلاڑی ملک کی مختلف ریاستوں سے ہیں اور کورونا کے معاملے پر سبھی ریاستوں کے حالات مختلف ہیں۔
 بی سی سی آئی کے افسرکے مطابق بورڈ کھلاڑیوں کو ہدایت دے چکا ہے۔ کھلاڑیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممبئی میں کورونا سے متاثر ہونے پرکسی بھی کھلاڑی کے لئے الگ سے چارٹر فلائٹ کا بندوبست نہیں کیا جائے گا۔ 
 افسر کے مطابق  کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے کنبے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ممبئی سے انگلینڈ روانہ ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کو دو نگیٹیو ٹیسٹ لانے ہوں گے۔ اس سے یہ پتہ کرنے کی کوشش کریں گے کہ بایو ببل میں بغیر وائرس کے کھلاڑی آئے ہیں۔ بورڈ نے کھلاڑیوں سے پرائیوٹ کار اور ہوائی جہاز سے سفر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 خیال رہے کہ بایو ببل میں شگاف کی وجہ سے بی سی سی آئی کو انڈین پریمیر لیگ کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنا پڑا ہے۔ دورۂ انگلینڈ کیلئے  اعلان کردہ اسکواڈ میں ردھیمان ساہاکو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھااور وہ فی الحال آئیسولیشن میں ہیں۔ ان کے علاوہ کے ایل راہل اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے  اور وہ بھی اسپتال میں ہیں۔یہ دونوں فٹ ہونے کی صورت میں ہی دورۂ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK